Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 8

43 - 540
معدود متفاوت وعندہما یجوز ف الکل لما قلنا  ٢   وعندہ ینصرف لی الواحد لما بینا غیر أن 

اصول:  افراد میں تفاوت ہو اور مجموعہ کی بیع نہ ہوئی ہو تو تفاوت کی وجہ سے ایک فرد کی بھی بیع نہیں ہوگی۔  
تشریح:  یہاں تین مسئلے بیان کئے ہیں اور تینوں کے اصول ایک ہے ۔ کہ مبیع میں تفاوت کی وجہ سے ایک مبیع کی بھی بیع نہیں ہو گی  
]١[  پہلا مسئلہ ہے ۔۔بکریوں کا ایک ریوڑ بیچا لیکن تمام بکریوں کو نہیں گنا ، اور نہ تمام بکریوں کی مجموعی قیمت بیان کی ، بلکہ اس طرح کہا کہ ہر بکری ایک درہم کی ہے ، اس اعتبار سے امام ابو حنیفہ  کے نزدیک ایک بکری کی بیع ہونی چاہئے ، لیکن وہ بھی نہیں ہو گی ، کیونکہ ہر بکری الگ الگ طرح کی ہو تی ہے اس لئے بائع کمزور بکری دینا چاہے گا اور مشتری موٹی بکری لینا چاہے گا ، جس سے جھگڑا ہوگا  اس لئے ایک بکری کی بھی بیع نہیں ہو گی ۔
]٢[… دوسرا مسئلہ ہے ۔۔ گز سے ناپے جانے والے کپڑے کے تھان کو بیچا ، مجموعی تھان کا گز بیان نہیں کیا اور اس کی مجموعی قیمت بتائی ، بلکہ یوں کہا کہ ہر  گز ایک درہم کا ۔ اس صورت میں بھی امام ابو حنیفہ  کے نزدیک ایک گز کی بیع ہو گی ۔ اور تھان ایسا تھا کہ ہر گز الگ الگ رنگ کا تھا اور الگ الگ انداز کا تھا ، اس لئے بائع ادنی گز دینا چاہے گا اور مشتری اعلی گز لینا چاہے گا ، جس سے جھگڑا ہو گا اس لئے ایک گزکی بھی بیع نہیں ہو گی ۔
 ]٣[ …  تیسرا مسئلہ یہ ہے کہ کسی عددی چیز کا ڈھیر ہے ، اور وہ عددی چیز متفاوت ہے ، اور ڈھیر کی تعداد بیان نہیں کی تو ایک کی بیع ہونی چاہئے ، لیکن ہر عدد متفاوت ہے اس لئے بیع ادسنی دینا چاہے گا اور مشتری اعلی  لینا چاہے گا اس لئے جھگڑا ہوگا اس لئے ایک عدد کی بھی بیع فاسد ہوگی۔ اور گیہوں کے پورے ڈھیر میں سے ایک قفیز کی بیع اس لئے ہو گا کہ گیہوں میں تفاوت نہیں ہے    
 صاحبین  کے نزدیک چونکہ پورے ریوڑ اور پورے تھان اور پورے ڈھیر کی بیع ہو گی اس لئے جھگڑے کا کوئی امکان نہیں ہے اس لئے انکے یہاں بیع ہو جائے گی ۔    
لغت:  قطیع  : بکریوں کا مجموعہ،بکریوں کا ریوڑ۔ مذارعة : ذراع سے مشتق ہے ، ہاتھ سے ناپ کر ، گز سے ناپ کر۔صبرة  گیہوں کا ڈھیر۔ قفیز: کیلو کی طرح ایک قسم کا وزن ۔ 
 نوٹ : آج کل کی طرح تمام کپڑا ایک ہی انداز کا ہو تو ایک گز کی بیع ہو جائے گی،یا دوبارہ پورا تھان ناپ کر پورے تھان کی بیع کرلے تب بھی از سر نو رضامندی کی وجہ سے پورے تھان کی بیع ہو جائے گی۔اوپر کا فیصلہ تو اختلاف کے وقت ہوگا۔  
ترجمہ:  ٢   امام ابو حنیفہ کے نزدیک ایک کی طرف پھیرا جائے گا اس دلیل کی وجہ سے جو ہم نے بیان کی ، یہ اور بات ہے کہ ریوڑ میں سے ایک بکری ، اور کپڑے میں سے ایک گز  تفاوت کی وجہ سے جائز نہیں ہے ، اور گیہوں میں سے ایک قفیز کی بیع 

Flag Counter