Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 8

427 - 540
فیتحقق شرط صحة السلم(٢٤٢) وکذا ف المعدودات الت لا تتفاوت کالجوز والبیض  ١    لأن العدد المتقارب معلوم القدر مضبوط الوصف مقدور التسلیم فیجوز السلم فیہ والصغیر والکبیر فیہ سواء لاصطلاح الناس علی ہدار التفاوت بخلاف البطیخ والرمان لأنہ یتفاوت آحادہ تفاوتا فاحشا وبتفاوت الآحاد ف المالیة یعرف العدد المتقارب.٢  وعن أب حنیفة 

اس لئے اس کی بیع سلم جائز ہے ۔ (٢) اس قول صحابی میں اس کا ثبوت ہے ۔ عن ابن عباس فی السلف فی الکرابیس قال اذا کان ذراع معلوم الی اجل معلوم فلا بأس ۔ (سنن للبیھقی ، باب السلف فی الحنطة والشعیر والزبیب والزیت والثیاب وجمیع ما یضبط بالصفة، ج سادس، ص ٤٢،نمبر١١١٢٣  مصنف ابن ابی شیبة ١٧٣ فی السلم بالثیاب، ج رابع ،ص٣٩٨،نمبر٢١٤٠٣) (٣) اس قول تابعی میں بھی ہے ۔عن سعید بن المسیب قال لا بأس فی السلم فی الثیاب ، ذراع معلوم الی اجل معلوم ۔ ( مصنف ابن ابی شیبة ١٧٣ فی السلم بالثیاب، ج رابع ،ص٣٩٨،نمبر٢١٣٩٨) اس اثر سے معلوم ہوا کہ کپڑا جو ہاتھ سے ناپا جاتا ہے اس کی بیع سلم  جائز ہے ۔
ترجمہ  : ( ٢٤٢) ایسے ہی عددی چیز جس میں زیادہ فرق نہ ہوتا ہو ، جیسے اخروٹ اور انڈا ۔ 
ترجمہ  : ١  اس لئے کہ یہ عددی ہیں اور قریب قریب ہیں مقدار معلوم ہے اور اس کا وصف بیان سے منضبط ہوسکتا ہے ، اور انکو سپرد کرنا بھی ممکن ہے ،اس لئے اس میں سلم جائز ہیلوگوں کی اصطلاح سے چھوٹا بڑا برابر ہے ، کیونکہ تفاوت کا اعتبار نہیں ہے ، بخلاف خربوزے اور انار کے اس لئے کہ اس کے افراد میں بہت تفاوت ہوتا ہے ، اور افراد میں مالیت کے تفاوت سے عددی چیز کا تفاوت پہچانا جاتا ہے ۔
اصول  : یہ مسئلہ اس اصول پر ہے کہ ۔ صفات متعین کرنے کے ذریعہ جو چیزیں متعین کی جاتی ہو اس کی بیع سلم جائز ہے۔ 
تشریح  : وہ چیزیں جو گن کر بیچتے ہیں اور آپس میں زیادہ فرق نہیں ہوتا ،اور تھوڑا بہت ہوتا ہت تو لوگ اس کا اعتبار نہیں کرتے ، اور اس کی صفت بھی معلوم کی جاسکتی ہے اور سپرد کرنا بھی ممکن ہے ، جیسے انڈا اور اخروٹ، ایسی چیزوں کو سلم کے طور پر بیچنا جائز ہے ۔ اس کے برخلاف خربوزے اور انار کو سلم کے طور پر بیچنا جائز نہیں ہے ، کیونکہ کوئی بہت بڑا ہوتا ہے اور کوئی بہت چھوٹا ہے اور اس کی قیمت میں بھی فرق ہوتا ہے۔ 
 وجہ  : کان ابن مسعود لا یری بالسلم فی کل ش بأسا الی اجل ما خلا الحیوان ۔ ( مصنف ابن ابی شیبة ١٧٣ فی السلم بالثیاب، ج رابع ،ص٣٩٩،نمبر٢١٤٠٤) اس قول صحابی سے معلوم ہوا کہ جانور کے علاوہ میں بیع سلم جائزہے ۔  
لغت : الجوز :  اخروٹ۔ البیض : انڈا۔ المذروعات  :  ذراع سے مشتق ہے،جو چیز ہاتھ سے ناپی جاتی ہو یا گز سے ناپی جاتی 

Flag Counter