Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 8

425 - 540
ترکناہ بما رویناہ. ووجہ القیاس أنہ بیع المعدوم ذ المبیع ہو المسلم فیہ. (٢٤٠)قال وہو جائز ف المکیلات والموزونات١  لقولہ علیہ الصلاة والسلام من أسلم منکم فلیسلم ف کیل معلوم ووزن معلوم لی أجل معلوم ٢  والمراد بالموزونات غیر الدراہم والدنانیر لأنہما أثمان 

عندی ۔ ( ترمذی شریف  باب ما جاء فی کراہیة بیع ما لیس عندہ ، ص ٣٠٠،نمبر ١٢٣٢)  ان دونوں حدیثوں میں ہے کہ جو چیز آپ کے پاس نہ ہو اس کی بیع نہ کرو۔ اس لئے قیاس کا تقاضہ تو یہ ہے کہ جو چیز آپ کے پاس موجود نہ ہو اس کی بیع جائز نہ ہو  اور مسلم فیہ یعنی مبیع ابھی موجود نہیں ہوتی ہے اس لئے یہ بیع جائز نہیں ہونی چاہئے لیکن اوپر کی حدیث کی بنا پر اور آیت کی بنا پر بیع سلم جائز قرار دی گئی ہے ۔ 
لغت:  باب السلم میں بائع کو مسلم الیہ،مشتری کو رب السلم ،مبیع کو مسلم فیہ اور ثمن کو رأس المال کہتے ہیں۔
ترجمہ  :(٢٤٠) بیع سلم جائز ہے کیلی چیزیوں،وزنی چیزیوں میں ۔  
ترجمہ  : ١  حضور علیہ السلام کے قول کی وجہ سے کہ جو تم میں سے بیع سلم کرے وہ معلوم کیل ، معلوم وزن ، اور مدت معلوم میں سلم کرے ۔ 
تشریح : جو چیز کیلی ہو یعنی کیل سے ناپ کر بیچی جاتی ہو جیسے گیہوں۔چاول تو اس میں بیع سلم جائز ہے۔ اسی طرح جو چیزیں وزنی ہوں جیسے لوہا وغیرہ تو اس کومسلم فیہ بنا کر بیع سلم کرنا جائز ہے ۔   
وجہ : (١) کیلی، وزنی ،عددی اور ذراعی میں بیع سلم کرنا اس لئے جائز ہے کہ ان کی صفات اور وزن متعین کر دیئے جائیں تو کافی حد تک تعین ہو جاتا ہے اور جھگڑا نہیں ہوگا اس لئے انہیں چیزوں میں سلم جائز ہے۔اور جن چیزوں کو صفات کے ذریعہ متعین کرنا نا ممکن ہو ان کی بیع سلم جائز نہیں ہے۔(٢)حدیث میں اس کا ثبوت ہے جسکو صاحب ہدایہ نے ذکر کی ہے ۔عن ابن عباس قال قدم النبی ۖ المدینة وھم یسلفون بالثمر السنتین والثلاث فقال من اسلف فی شیء ففی کیل معلوم ووزن معلوم الی اجل معلوم ۔ (بخاری شریف ، باب السلم فی وزن معلوم ،ص ٣٥٧ ،نمبر ٢٢٤٠ مسلم شریف ، باب السلم ،ص ٧٠١، نمبر ٤١١٨١٦٠٤) اس حدیث میں کیل معلوم سے پتہ چلا کہ چیز کیلی ہو،اور وزن معلوم سے پتہ چلا کہ چیز وزنی ہو ۔
ترجمہ  : ٢  وزنی سے مراد درہم اور دینار کے علاوہ ہے اس لئے کہ یہ دونوں ثمن ہیں ، اور مسلم فیہ کے لئے ضروری ہے کہ مثمن ہو اس لئے ان دونوں میں سلم صحیح نہیں ہے ۔
تشریح  : متن میں جو یہ آیا کہ مسلم فیہ وزنی چیز ہو تو درہم اور دینار بھی وزنی ہیں ، لیکن انکو مسلم فیہ بنا کر بیع سلم کرنا جائز نہیں ہے 

Flag Counter