Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 8

421 - 540
لا ملک للمشتر عند القتل ملکا یقابل بالبدل فتحقق الفوات بخلاف البیع الصحیح لأن ملک المشتر ثابت فأمکن یجاب البدل لہ فیکون المبیع قائما بقیام خلفہ.(٢٣٦) قال ومن باع عبد غیرہ بغیر أمرہ وأقام المشتر البینة علی قرار البائع أو رب العبد أنہ لم یأمرہ بالبیع وأراد رد المبیع لم تقبل بینتہ١  للتناقض ف الدعوی ذ القدام علی الشراء قرار منہ بصحتہ 

میں سے کوئی نہ ہو تو بیع منعقد نہیں ہوگی ۔
 تشریح  :  اگر بیع صحیح ہو اور مشتری کے قبضے میں غلام قتل کیا جائے تو  غلام کا تاوان مشتری کے قبضے میں مانا جاتا ہے تو گویا کہ غلام کا بدل موجود ہے اس لئے بیع کی اجازت دے تو بیع جائز ہوجاتی ہے ، یہاں تو مشتری من الغاصب کی ملکیت موقوف ہے اس لئے غلام کا تاوان بھی اس کے ہاتھ میں نہیں مان سکتے اس لئے نہ غلام موجود ہے اور نہ غلام کا خلیفہ موجود ہے اس لئے اجازت سے بیع جائز نہیں ہوگی۔ 
ترجمہ  : ( ٢٣٦) کسی نے دوسرے کے غلام کو بغیر اس کی اجازت کے بیچ دیا ، پھر مشتری نے بائع کے اقرار پر بینہ قائم کیا ، یا غلام کے مالک کے اقرار پر بینہ قائم کیا کہ اس نے بیچنے کا حکم نہیں دیا تھا اور بیع کو واپس کرنا چاہتا ہے تو مشتری کا بینہ قبول نہیں کیا جائے گا  
ترجمہ  : ١  دعوی میں تناقض کی وجہ سے اس لئے کہ خریدنے پر اقدام کرنا  بیع کے صحیح ہونے کا اقرار ہے ، اور بینہ کا مدار دعوی کے صحیح ہونے پر ہوتا ہے ۔ 
اصول  : یہ مسئلہ اس اصول پر ہے کہ دعوی میں تناقض ہوتو نہ بینہ قبول کیا جائے گا اور نہ اس کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا۔ 
تشریح  :  مثلا عمر نے زید مالک کی اجازت کے بغیر اس کا غلام بیچا  اور خالد نے خریدا ، پھر خالد مشتری نے دعوی کیا کہ عمر بائع نے اقرار کیا ہے کہ بغیر مالک کی اجازت کے غلام بیچا ہے ، یا خود زید مالک کے بارے میں مشتری نے دعوی کیا کہ اس نے بیچنے کی اجازت نہیں دی تھی ، اور اس پر گواہ قائم کرکے بیع کو ختم کرنا چاہتا ہے تو اس کا بینہ قبول نہیں کیا جائے گا ۔ 
وجہ : اس کی وجہ یہ ہے کہ مشتری نے جب خریدنے کا اقدام کیا تو اس کا مطلب یہ ہوا کہ وہ اس بیع کو صحیح سمجھ رہا ہے ، اور بعد میں اس کو غلط ثابت کرنا چاہتاہے تو اس کے اقدام اور دعوی میں تناقض ہوگیا اس لئے اس کا گواہ قبول نہیں کیا جائے گا اور بیع رد نہیں ہوگی ۔               
 ترجمہ  : ( ٢٣٧) اگر بائع نے قاضی کے پاس اجازت نہ دینے کا اقرار کر لیا تو بیع ختم ہوجائے گی ۔ 
ترجمہ: ١  اگر مشتری نے بھی بیع ختم ہونے کو طلب کیا ، اسلئے کہ تناقض اقرار کے صحیح ہونے کو نہیں روکتا ، لیکن مشتری کیلئے بھی 

Flag Counter