Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 8

420 - 540
بہ بخلاف العتاق عندہما لأنہ لا یؤثر فیہ الغرر.(٢٣٥) قال فن لم یبعہ المشتر فمات ف یدہ أو قتل ثم أجاز البیع لم یجز ١  لما ذکرنا أن الجازة من شروطہا قیام المعقود علیہ وقد فات بالموت٢  وکذا بالقتل ذ لا یمکن یجاب البدل للمشتر بالقتل حتی یعد باقیا ببقاء البدل لأنہ 

ہوگی ۔ 
وجہ  : کیونکہ آقا اگر پہلی بیع کی اجازت نہ دے تو دوسری بیع کے فسخ ہونے کا خطرہ ہے ،  جسکو ٫ غرر انفساخ ، کہتے ہیں اس لئے غرر انفساخ کی بنیاد پر دوسری بیع جائز ہی نہیں ہوگی ۔  امام ابو حنیفہ اور امام ابو یوسف  کے نزدیک غرر انفساخ کے باوجود آزاد کرنا ثابت ہوجاتا ہے ، کیونکہ ایک آدمی کو آزاد کرنے کی جیسی نعمت سے نوازنا ہے۔۔ اس کے سمجھنے کے لئے یہ نقشہ دیکھیں ۔ 
 مالک زید 
 غاصب عمر  
 مشتری من الغاصب خالد
خالد سے ساجد نے خریدا
 بیع کی اجازت دی
  عمر اور خالد کے درمیان پہلی بیع
 یہ بیع قطعی ہو جائے گی 
  خالد اور ساجد کے درمیان یہ دوسری بیع
 یہ بیع موقوف ہے ، جو باجو باطل ہوگی 

 ترجمہ  : (٢٣٥) پس اگر مشتری من الغاصب نے بیچا نہیں بلکہ اس کے قبضے میں رہتے ہوئے مر گیا ، یا قتل کردیا گیا پھر مالک نے بیع کی اجازت دی تو غاصب کی بیع جائز نہیں ہے ۔ 
ترجمہ  : ١  جیسا کہ پہلے ذکر کیا کہ اجازت کی شرط میں سے یہ ہے کہ مبیع موجود ہو ، اور مبیع موت کی وجہ سے فوت ہوچکی ہے ۔ ]اس لئے بیع کی اجازت جائز نہیں ہے [ 
تشریح :  مشتری من الغاصب نے بیچا نہیں بلکہ اس کے قبضے میں رہتے ہوئے غلام مر گیا یا قتل کر دیا  اس کے بعد مالک نے غاصب کو بیع کی اجازت دی تو یہ بیع جائز نہیں ہوگی ، کیونکہ پہلے گزرا کہ اجازت کے وقت غلام مبیع موجود رہنا چاہئے ، اور وہ فوت ہوچکا ہے اس لئے بیع نہیں ہوگی ۔
ترجمہ  : ٢  ایسے ہی قتل کی وجہ سے مبیع فوت ہوگئی  اس لئے کہ قتل کی وجہ سے مشتری کے لئے بدل کا واجب کرنا ممکن نہیں ہے تاکہ بدل کے باقی رہنے کی وجہ سے اصل کو باقی مان لیا جائے ، اس لئے کہ قتل کے وقت مشتری کی ایسی ملکیت نہیں ہے جو بدل کے مقابل ہو اس لئے فوت متحقق ہوجائے گی۔ بخلاف بیع صحیح کے اس لئے کہ مشتری کی ملک ثابت ہے اس لئے غلام کا بدل کا واجب کرنا ممکن ہے ، اس لئے خلیفہ کے قائم رہنے کی وجہ سے مبیع کا قائم رہنا سمجھا جائے گا۔  
اصول  : یہ مسئلہ اس اصول پر ہے کہ یا مبیع موجود ہو یا اس کا خلیفہ موجود ہو تب بیع کی اجازت سے بیع منعقد ہوگی ، اور دونوں 

Flag Counter