Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 8

419 - 540
المشتر والخیار للبائع ثم أجیز البیع فالأرش للمشتر بخلاف العتاق علی ما مر. (٢٣٣)ویتصدق بما زاد علی نصف الثمن١  لأنہ لم یدخل ف ضمانہ أو فیہ شبہة عدم الملک.(٢٣٤) قال فن باعہ المشتر من آخر ثم أجاز المولی البیع الأول لم یجز البیع الثان١  لما ذکرنا ولأن فیہ غرر الانفساخ علی اعتبار عدم الجازة ف البیع الأول والبیع یفسد 

تشریح  : امام محمد  کی جانب سے یہ دوسری مثال ہے کہ ، بائع نے خیار شرط لیا جسکی وجہ سے مشتری کی ملک موقوف ہے ، اس دوران مشتریٰ ، یعنی خریدے ہوئے غلام کا ہاتھ کاٹا گیا ، اور تاوان بھی لیا گیا اس کے بعد بائع نے بیع کی اجازت دی تو تاوان مشتری کو ملے گا ،حالانکہ تاوان کے وقت مشتری کی ملک کامل نہیں تھی ۔
ترجمہ  : (٢٣٣) اور جو آدھی قیمت سے زیادہ ہو اس کو صدقہ کرے ۔ 
ترجمہ  : ١  اس لئے کہ غلام اس کے ضمان میں داخل نہیں ہوا تھا ، یا مالک نہ ہونے کا شبہ ہے۔
تشریح  : جس وقت تاوان لیا گیا اس وقت غلام پورے طور پر مشتری کی ملکیت میں نہیں تھا ، کیونکہ بیع موقوف تھی ، اس لئے غلام  یا تو اس کے ذمہ داری میں نہیں ہے، یا مشتری کی ملکیت میں شبہ ہے اس لئے اس سے نفع اٹھانا جائز نہیں ہے ، اور ہاتھ کی قیمت پورے جان کی آدھی شمار کی جاتی ہے ، اس لئے آدھی قیمت سے زیادہ مشتری کے لئے نفع ہے، جسکو صدقہ کر دینا چاہئے ۔
وجہ: ذمہ داری نہ ہو اور نفع اٹھا لے تو اس کو صدقہ کرنا چاہئے اس کے لئے یہ قول تابعی ہے ۔ عن ابراہیم فی الودیعة  لا ضمان علیہ . فان ھو غیرھا عن موضعھا فکان فیہ ربح فانہ یتصدق بہ و لیس لواحد منھما۔ (  مصنف ابن ابی شیبة ، باب فی الرجل تکون عندہ الودیعة فیعمل بھا ، لمن یکون ربحھا، ج رابع ، ص ٣٩٧، نمبر ٢١٣٩٠) اس میں ہے کہ صدقہ کر دینا چاہئے  
ترجمہ  : (٢٣٤) اگر مشتری من الغاصب نے دوسرے آدمی سے بیچ دیا پھر آقا نے پہلی بیع کی اجازت دی  تو دوسری بیع جائز نہیں ہوگی۔۔ جیسا کہ ہم نے ذکر کیا۔ 
ترجمہ  : ١  اس لئے کہ اس میں پہلی بیع کی اجازت نہ دینے کے اعتبار پر فسخ ہونے کا دھوکہ ہے ، اور بیع اس سے فسخ ہوجاتی ہے ، بخلاف آزاد کرنے کے شیخین  کے نزدیک اس لئے کہ آزدگی دھوکہ مؤثر نہیں ہے ۔ 
تشریح  : یہ مسئلہ گزر چکا ہے کہ زید مالک سے عمر نے  غلام غصب کیا پھر عمر نے خالد کے ہاتھ بیچ دیا ، اس لئے خالد مشتری من الغاصب ہوا ، پھر خالد نے غلام کو ساجد کے ہاتھ بیچ دیا اس کے بعد زید نے پہلی بیع کی اجازت دی تو دوسری بیع جائز نہیں 

Flag Counter