Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 8

413 - 540
شرط الجازة فلا یثبت مع الشک. (٢٣١)قال ومن غصب عبدا فباعہ وأعتقہ المشتر ثم أجاز المولی البیع فالعتق جائز ١ استحسانا وہذا عند أب حنیفة وأب یوسف.٢ وقال محمد رحمہم اللہ لا یجوز لأنہ لا عتق بدون الملک قال علیہ الصلاة والسلام لا عتق فیما لا یملک ابن آدم٣  والموقوف لا یفید الملک ولو ثبت ف الآخرة یثبت مستندا وہو ثابت من وجہ دون 

ترجمہ  : ١  استحسانا ، یہ امام ابو حنیفہ  اور امام ابو یوسف  کے نزدیک ہے ۔
اصول  : یہ مسئلہ اس اصول پر ہے کہ بعد میں بھی آزاد کرنے والے کی ملکیت ہو جائے تو آزاد کرنا اتنا اہم ہے کہ آزاد ہوجائے گا۔
تشریح  :  جس نے آزاد کیا اس کا نام مشتری من الغاصب ہے۔ مثلا زید نے خالد کے غلا م کو غصب کیا ، پھر اس نے عمر کے ہاتھ بیچ دیا ، اس دوران عمر نے آزاد کردیا ، بعد میں خالد نے اس بیع کی اجازت دی تو عمر غلام کا مالک ہوگا ، اور غلام آزاد شمار کیا جائے گا ۔ 
وجہ  : کیونکہ یہ بیع خالد کی اجازت پر موقوف تھی ، جب اس نے اجازت دی تو عمر اس کا مالک بنا اور مالک بننے کے بعد آزاد شمار کیا جائے گا ۔ 
ترجمہ  : ٢  امام محمد  نے فرمایا کہ کہ جائز نہیں ہوگی اس لئے کہ بغیر ملکیت کے آزاد نہیں کر سکتے ، حضور علیہ السلام نے فرمایا کہ ابن آدم جس کا مالک نہ ہو اس کے لئے آزاد کرنا نہیں ہے ۔
اصول : امام محمد  کا اصول یہ ہے کہ آزاد کرتے وقت  کامل ملکیت ہونی چاہئے 
وجہ  :  صاحب ہدایہ کی حدیث یہ ہے جس میں ہے کہ بغیر مالک بنے آزاد کرنا جائز نہیں ہے ۔عن عمر و بن شعیب عن ابیہ عن جدہ ان النبی  ۖ قال لا طلاق الا فیما تملک و لا عتق الا فیما تملک و لا بیع الا فیما تملک ۔( ابو داود شریف ، باب فی الطلاق ابل النکاح ، ص ٣١٧، نمبر ٢١٩٠ ترمذی شریف ، باب  ماجاء لا طلاق قبل النکاح ، ص ٢٨٧، نمبر ١١٨١) اس حدیث میں ہے کہ مالک بننے سے پہلے آزاد کرنا صحیح نہیں ہے ۔ 
ترجمہ  :٣  اور موقوف بیع ملک کا فائدہ نہیں دیتی ، اور اگر آخیر میں ملک ثابت بھی ہو تو وہ غاصب کی طرف نسبت کرکے ثابت ہوگی ، جو من وجہ ثابت ہے اور آزادگی کو ثابت کرنے والی ملک کامل ہوتی ہے ، اس حدیث کی بنا پر جو روایت کی ۔ 
تشریح  : یہ امام محمد کی دلیل ہے کہ جس وقت مشتری من الغاصب آزاد کر رہا تھا اس وقت مالک کی اجازت نہیں تھی ، اس کی اجازت پر ملکیت موقوف تھی ، دوسری بات یہ ہے کہ آخیر میں مشتری کی ملکیت ثابت بھی ہوگی تو وہ غاصب کی بیع کی طرف 

Flag Counter