Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 8

410 - 540
الجازة تصرف ف العقد فلا بد من قیامہ وذلک بقیام العاقدین والمعقود علیہ. ٢ وذا أجاز المالک کان الثمن مملوکا لہ أمانة ف یدہ بمنزلة الوکیل لأن الجازة اللاحقة بمنزلة الوکالة السابقة ٣ وللفضول أن یفسخ قبل الجازة دفعا للحقوق عن نفسہ بخلاف الفضول ف النکاح لأنہ معبر محض٤  ہذا ذا کان الثمن دینا فن کان عرضا معینا نما تصح الجازة ذا کان 

ہے کہ بائع اور مشتری قائم ہو اور مبیع بھی موجود ہو ۔ 
تشریح  : بیع فضولی میں مالک اجازت اس وقت تک بیع کی اجازت دے سکتا ہے جب تک ]١[مبیع موجود ہو ہلاک نہیں ہوئی ہے ،]٢[ اصل بائع موجود ہو اور ابھی بھی بیع کرنے کی اہلیت ہو مجنون وغیرہ نہ ہوا ]٣[مشتری موجود ہو اور اس میں خریدنے کی اہلیت موجود ہو ، اور اگر تینوں میں سے ایک ختم ہوگیا ہو تو اب بیع کی اجازت نہیں دے سکتا ، فضولی کی بیع خود بخود ختم ہوجائے گی ۔ 
وجہ  :  بیع کی اجازت دینے کا مطلب یہ ہے کہ گویاکہ ابھی بیع کر رہا ہے اس لئے اس وقت تینوں چیزیں موجود ہوں ۔ 
 ترجمہ  : ٢  اگر مالک نے بیچنے کی اجازت دے دی تو ثمن فضولی کے ہاتھ میں مالک کا مملوک ہوگا اور امانت رہے گا،وکیل کے درجے میں اس لئے کہ اگلی اجازت پچھلے زمانے میں وکیل بنانے کی طرح ہے ۔
تشریح  : مالک نے بیع نافذ کرنے کی اجازت دے دی تو فضولی کے پاس جو ثمن آئے گا وہ مبیع کے مالک کا ہوگا ، اور فضولی کے ہاتھ میں امانت کے طور پر محفوظ رہے گا ۔ 
وجہ  : کیونکہ جب بعد میں بیع کی اجازت دی تو گویا کہ پہلے ہی بیچنے کا وکیل بنایا ، اور پہلے وکیل بناتا تو ثمن اس کے ہاتھ میں امانت کا ہوتا اور مالک کا مملوک ہوتا ، ایسے ہی یہاں ہوگا۔ 
ترجمہ  : ٣  فضولی کے لئے جائز ہے کہ مالک کی اجازت سے پہلے بیع فسخ کردے اپنے آپ سے حقوق کو دور کرنے کے لئے ، بخلاففضالی کے نکاح کے اس لئے کہ وہ صرف تعبیر کرنے والا  ہے۔
تشریح  : مالک نے ابھی تک بیع کی اجازت نہیں دی ہے اس دوران فضولی بیع کو توڑنا چاہے تو توڑ سکتا ہے تاکہ بیع کے حقوق سے جان چھوٹے، کیونکہ بیع کے سارے حقوق فضولی ہی پر عائد ہوں گے ، اس کے بر خلاف فضولی نے نکاح کرا دیا ، دلہا یا دلہن کے اجازت دینے سے پہلے نکاح توڑنا چاہے تو نہیں توڑ سکتا ہے ، اس لئے کہ نکاح میں حقوق نکاح کرانے والے کی طرف نہیں آتے ، وہ تو صرف تعبیر کرنے والا ہے نکاح کے تمام حقوق دلہا اور دلہن ادا کریں گے ۔
ترجمہ  : ٤  بائع، مشتری، اور مبیع کا موجود ہونا اس وقت ہے کہ ثمن درہم یا دینار ہو ، پس اگر متعین سامان ہو تو اجازت اس 

Flag Counter