Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 8

402 - 540
لا یدخل تحت الحکم بالأم تبعا.(٢٢٦) قال ومن اشتری عبدا فذا ہو حر وقد قال العبد للمشتر اشترن فن عبد لہ فن کان البائع حاضرا أو غائبا غیبة معروفة لم یکن علی العبد شیء ون کان البائع لا یدری أین ہو رجع المشتر علی العبد ورجع ہو علی البائع ون ارتہن عبدا مقرا بالعبودیة فوجدہ حرا لم یرجع علیہ علی کل حال.  ١ وعن أب یوسف رحمہ اللہ أنہ لا 

بچے کا فیصلہ مستحق کے لئے نہیں کرے گا بچہ مستحق کو نہیں ملے گا ۔    
ٍٍترجمہ  : (٢٢٦) کسی نے غلام خریدا حالانکہ وہ آزاد تھا ، اور غلام نے مشتری سے یہ کہا تھا کہ ٫مجھے خرید لو میں غلام ہوں ، پس اگر بائع حاضر ہے ، یا ایسا غائب ہے جو معلوم ہے تو غلام سے کچھ نہیں لیا جائے گا ، اور اگر پتہ نہیں ہے کہ بائع کہاں ہے تو مشتری غلام سے وصول کرے گا ،اور غلام بائع سے وصول کرے گا ۔ اور اگر رہن پر رکھا حالانکہ غلام نے اقرار کیا تھا کہ٫ میں غلام ہوں ، پھر وہ آزاد نکلا تو رہن پر رکھنے والا کا پتہ ہو یا نہ ہو غلام سے کچھ نہیں لے سکتا۔ 
اصول  : اگر بیع ہے اور کہا کہ میں غلام ہوں تو وہ اپنی قیمت کا کفیل بن جائے گا ۔ اور اگر رہن صورت ہے اور کہا کہ میں غلام ہوں تو وہ اپنی قیمت کا کفیل نہیں بنے گا۔
تشریح  : یہاں دو مسئلے ہیں اور دونوں میں موازنہ کیا جا رہاہے اور دونوں کا حکم الگ الگ بیان کیا جارہا ہے ۔]١[ غلام نے کہا کہ میں غلام ہوں مجھے خرید لو ، اور بعد میں پتہ چلا کہ یہ آزاد ہے پس اگر بائع حاضر ہو، یا ایسی جگہ ہو کہ اس سے غلام کی قیمت وصول کر سکتا ہو تو اس سے وصول کرے ، اور بائع ایسا غائب ہو کہ اس سے وصول کرنا نا ممکن ہو تو خود غلام سے قیمت وصول کرے پھر غلام بائع سے وصول کرے گا ۔ اور اگر غلام کو رہن پر رکھ رہا ہو اور غلام نے کہا کہ میں غلام ہوں اور بعد میں پتہ چلا کہ وہ آزاد ہے تو چاہے رہن رکھنے والے سے قرض وصول نہ رکھ سکتا ہو پھر بھی غلام سے قرض وصول نہیں کر سکتا ہے ۔
وجہ  : فرق یہ ہے کہ بیع میں غلام کی قیمت ہی مشتری کے پاس ہے اس لئے  جب کہا کہ  میں غلام ہوں مجھے خرید لو تو اس سے وہ اپنی قیمت کا کفیل بن گیا اس لئے بائع سے وصول نہ ہو سکتا ہو تو غلام سے وصول کرے گا ۔ اور رہن میں غلام کی قیمت قرض نہیں ہے ، غلام کو قرض وصول کرنے کا ایک وثیقہ بنایا ہے اس لئے جب غلام نے کہا کہ میں غلام ہوں مجھے رہن پر رکھ لو تو اس سے وہ اپنی قیمت کا کفیل نہیں بنے گا اس لئے غلام سے قرض وصول نہیں کرسکتا ۔    
ترجمہ: ١  امام ابو یوسف  سے روایت یہ ہے کہ دونوں صورتوں میں غلام سے وصول نہیں کرے گا اس لئے کہ رجوع کرنا معاوضے کی وجہ سے ہوتا ہے یا کفالت کی وجہ سے ہوتا ہے اور یہاں غلام نے صرف جھوٹی خبر دی ہے ]کہ میں غلام ہوں [ ، تو ایسا ہوگیا کہ اجنبی نے یہ بات کہی ہوکہ ] یہ غلام ہے اسے خرید لو[ یا غلام نے یہ کہی ہوکہ میں غلام ہوں مجھے رہن پر رکھ لو ، جو متن میں 

Flag Counter