Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 8

401 - 540
من الأصل والولد کان متصلا بہا فیکون لہ٢  أما القرار حجة قاصرة یثبت الملک ف المخبر بہ ضرورة صحة الخبار وقد اندفعت بثباتہ بعد الانفصال فلا یکون الولد لہ.٣  ثم قیل یدخل الولد ف القضاء بالأم تبعا وقیل یشترط القضاء بالولد ولیہ تشیر المسائل فن القاض ذا لم یعلم بالزوائد. قال محمد رحمہ اللہ لا تدخل الزوائد ف الحکم فکذا الولد ذا کان ف ید غیرہ 

حجت قاصرہ ، کہتے ہیں 
مبینة : بینة سے مشتق ہے ، واضح کرنا ، گواہ چونکہ حقیقت کو واضح کرتا ہے اس لئے اس کو بینة کہتے ہیں ۔من الاصل : بنیاد سے ، اصل سے ۔بعد الانفصال : جد ا ہونے کے بعد ، یہاں مراد ہے پیدا ہونے کے بعد ۔  
تشریح  : گواہ کے ذریعہ ثابت کر نے میں اور اقرار کرنے میں فرق یہ ہے کہ گواہ حجت مطلقہ ہے اس لئے جب مستحق نے گواہ اورقاضی کے ذریعہ فیصلہ کروایا تو پتہ چلا کہ باندی پر اس کی ملکیت اصل ہی سے ہے ، یعنی بائع کے پاس سے ہی ہے اس لئے باندی کے ساتھ بچہ بھی مستحق کا ہوگا ۔
ترجمہ  : ٢  بہر حال اقرار تو حجت قاصرہ ہے اس لئے خبر کو صحیح کرنے کے لئے جس چیز کی خبر دی ہے صرف اسی میں ملکیت ثابت ہوگی اور بچے کے پیدا ہونے کے بعد باندی میں یہ ضرورت پوری ہوگئی اس لئے بچہ جسکے لئے اقرار کیا ہے اس کے لئے نہیں ہوگا ۔  
تشریح  : اقرار حجت قاصرہ ہے اس لئے جسکے بارے میں اقرار کیا صرف وہی چیز مستحق کو ملے گی ، اور بچہ باندی سے جدا ہوچکا ہے اور اس کے لئے اقرار نہیںکیا ہے اس لئے بچہ مستحق کو نہیں ملے گا۔
ترجمہ  : ٣  پھر کہا گہا کہ ماں کے فیصلے میں بچہ تابع ہوکر داخل ہوجائے گا، اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ بچے کی الگ سے فیصلے کی شرط لگائی جائے ، اور مبسوط میں اسی طرف اشارہ ہے ۔اس لئے کہ قاضی کو زوائد کا علم نہ ہو تو امام محمد  نے فرمایا کہ زوائد فیصلے میں داخل نہیں ہوگا ۔ ایسے ہی اگر بچہ دوسرے کے ہاتھ میں ہو تو ماں کے حکم میں تابع ہوکر داخل نہیں ہوگا ۔ 
تشریح  :  قاضی نے باندی کا فیصلہ مستحق کے لئے کیا تو ایک روایت یہ ہے کہ بچہ بھی اس کے تابع ہوکر مستحق کو مل جائے گا ، لیکن دوسری روایت یہ ہے کہ بچے کا بھی مستحق کے لئے الگ سے فیصلہ کرنا ہوگا تب وہ مستحق کو ملے گا ، اس کی دو مثال دیتے ہیں ]١[ قاضی نے مستحق کے لئے مثلا گائے کا فیصلہ کیا ، اور اس کو معلوم نہیں تھا کہ اس کا زوائد ]مثلا بچہ[ بھی ہے تو امام محمد  نے فرمایا کہ زوائد حکم میں داخل نہیں ہوگا ۔ ]٢[ دوسری مثال یہ ہے کہ باندی کا فیصلہ مستحق کے لئے کیا ، لیکن بچہ مشتری کے قبضے میں نہیں ہے کسی اور قبضے میں ہے تو بچہ باندی کے فیصلے میں داخل نہیں ہوگا ،ان دونوں مثالوں سے معلوم ہوا کہ جب تک قاضی الگ سے 

Flag Counter