Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 8

399 - 540
أنہ من التوابع فیدخل بذکر التوابع٢  بخلاف الجارة لأنہا تعقد للانتفاع فلا یتحقق لا بہ ذ المستأجر لا یشتر الطریق عادة ولا یستأجرہ فیدخل تحصیلا للفائدة المطلوبة منہ ٣  أما الانتفاع بالمبیع ممکن بدونہ لأن المشتر عادة یشتریہ وقد یتجر فیہ فیبیعہ من غیرہ فحصلت الفائدة .

ہے ، پاني بہنے کي جگہ ، پاني آنے کي نالي ?    
ترجمہ  : 2  بخلاف اجرت کے اس لئے کہ وہ فائدہ اٹھانے کے لئے ہي منعقد ہوتي ہے اور بغير راستے کے فائدہ متحقق نہيں ہوگا ، اس لئے کہ اجرت پر لينے والا عادة راستہ نہيں خريدتا ، اور نہ اس کو اجرت پر ليتا ہے اس لئے مطلوبہ فائدہ حاصل کرنے کے لئے راستہ اجرت ميں داخل ہوگا ? 
تشريح  : اگر بيت ، منزل ، اور مسکن اجرت پر  لي تو اس کا راستہ خود بخود اجرت ميں داخل ہوجائے گي ، چاہے بکل حق ھو لہ ، بولے يا نہ بولے? 
وجہ  : (1) اس کي وجہ يہ ہے کہ اجرت فوري فائدہ حاصل کرنے کے لئے لي جاتي ہے ، پس اگر راستہ اجرت ميں داخل نہ ہو تو فائدہ کيسے حاصل کرے گا ! اس لئے راستہ خود بخود داخل ہوگا ? (2) عام طور پر راستہ اجرت پر نہيں ليتا ، کيونکہ وہ خود بخود داخل ہوجاتا ہے اس لئے داخل ہوجائے گا ? 
ترجمہ  : 3  بہر حال مبيع سے فائدہ اٹھانا تو بغير راستے کے بھي ممکن ہے ، اس لئے مشتري عادة اس کو بيچنے کے لئے خريدتا ہے ، اور دوسرے سے بيچ ديتا ہے اور نفع کما ليتا ہے ? 
تشريح  : مکان کے خريدنے کا بعض مرتبہ مقصد يہ ہوتا ہے کہ اس کو بيچ دوں گا ، اس ميں رہوں گا نہيں ، چنانچہ بيچ کر نفع کما ليتا ہے اس لئے اس کو راستے کي ضرورت نہيں پڑتي ، اس لئے راستہ بيت کي بيع ميں داخل نہيں ہوگا ?

Flag Counter