Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 8

397 - 540
الدار ینتظم العلو لأنہ اسم لما أدیر علیہ الحدود والعلو من توابع الأصل وأجزائہ فیدخل فیہ.٢  والبیت اسم لما یبات فیہ والعلو مثلہ والشیء لا یکون تبعا لمثلہ فلا یدخل فیہ لا بالتنصیص علیہ٣  والمنزل بین الدار والبیت لأنہ یتأتی فیہ مرافق السکنی مع ضرب قصور ذ لا یکون فیہ منزل الدواب فلشبہہ بالدار یدخل العلو فیہ تبعا عند ذکر التوابع ولشبہہ بالبیت لا یدخل فیہ بدونہ.٤  وقیل ف عرفنا یدخل العلو ف جمیع ذلک لأن کل مسکن یسمی بالفارسیة خانہ ولا 

تشریح  : دار اس کوٹھی کو کہتے ہیں جس کے چاروں طرف چہار دیواری ہو اس لئے اس کی بیع میں منزل داخل ہوگی ، کیونکہ منزل اس کے اجزا میں سے ہے اور اس کے تابع ہے۔
ترجمہ  : ٢  اور بیت نام ہے اس کمرے کا جس میں رات گزاری جائے ، اور اوپر کی منزل بھی اس بیت کی طرح ہے ، اور قاعدہ یہ ہے کہ کوئی چیز اپنے مثل کے تابع نہیں ہوتی اس لئے اوپر کی منزل بیت کی بیع میں داخل نہیں ہوگی، جب تک کہ منزل بیچنے کی صراحت نہ کی جائے ۔ 
تشریح  : واضح ہے ۔
ترجمہ  : ٣  اور منزل کا لفظ ٫دار اور بیت کے درمیان میں ہے ، اس لئے کہ اس میں رہنے کی سب سہولتیں ہوتیں ہیںتھوڑی کمی کے ساتھ ، اس لئے کہ اس میں جانور کا گوہال نہیں ہوتا، پس وہ دار کے مشابہ ہے اس لئے اس میں تابع ہوکر اوپر کی منزل شامل ہوگی توابع کے ذکر کرتے وقت، اور بیت کے مشابہ ہے اس لئے بغیر توابع کے ذکر کئے اوپر کی منزل داخل نہیں ہوگی ۔ 
تشریح  : یہاں توابع سے مراد یہ چار الفاظ ہیں۔  بکل حق ھولہ ۔یا بکل حق ھو بمرافقہ ۔ یا بکل قلیل وکثیرھو فیہ ، یا بکل قلیل وکثیر ھو منہ ۔ منزل کا لفظ دار اور بیت کے درمیان کے لئے آتا ہے، اس لئے اس میں قیام کرنے کی ساری سہولتیں ہوتیں ہیں، لیکن جانور رکھنے کی جگہ نہیں ہوتی ، چونکہ منزل دار اور بیت کے درمیان کا لفظ ہے اس لئے ٫ بکل حق ھو لہ ، کا لفظ ذکر کرے گا تو اوپر کی منزل بیع میں داخل ہوگی ، اور نہیں کرے گا تو داخل نہیں ہوگی ۔
ترجمہ  : ٤  بعض حضرات نے فرمایا کہ ہمارے مرغینان کے عرف میں بیت ، منزل ، اور دار سبھی میں اوپر کی منزل بیع میں داخل ہے ، اس لئے کہ ہر مسکن کو فارسی میں خانہ کہتے ہیں اور اس میں اوپر کی منزل ہوتی ہی ہے ۔ 
تشریح : عرب کے عرف میں بیت ، منزل ، اور دار میں فرق ہے ، لیکن مرغینان کے عرف میں سب کو خانہ کہتے ہیں اور اس میں اوپر کی منزل ہوتی ہی ہے اس لئے بغیر ذکر کئے بھی اوپر کی منزل خانہ کی بیع میں داخل ہوجائے گی ۔      
ترجمہ  : ٥  دار کے نام میںجس طرح اوپر کی منزل داخل ہے پاخانہ بھی داخل ہوگااس لئے کے دار کے توبع میں سے ہے 

Flag Counter