Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 8

386 - 540
أن ما فیہ لو کان أکثر أو مساویا لہ فالثجیر وبعض الدہن أو الثجیر وحدہ فضل ٢  ولو لم یعلم 

کھلی کے بدلے میں ہو جائے۔ 
ترجمہ  : ١  اس لئے اس صورت میں سود سے خالی ہوگا۔ اس لئے کہ تل میں جو تیل ہے وہ وزنی ہے، اور زیادتی کی شرط اس لئے ہے کہ جو تیل تل کے اندر ہے وہ زیادہ ہوجائے ، یا نکالے ہوئے تیل کے برابر ہوجائے ، تو کھلی اور تیل کا بعض حصہ زیادہ ہوجائے گا ، یا صرف کھلی زیادہ ہوجائے گی ۔
اصول : یہ مسئلہ اس اصول پر ہے کہ ،  ایک جنس ہوں تو مبیع اور ثمن کا برابر سرابر ہونا ضروری ہے ورنہ ربوا ہو جائے گا۔
تشریح : مثلادو کیلو زیتون کا خالص تیل ہے اس کو چھ کیلو زیتون پھل کے بدلے میں بیچنا چاہتا ہے ۔اور چھ کیلو زیتون میں ڈیڑھ کیلو تیل موجود ہے تو بیع جائز ہوگی۔  
وجہ  : (١)کیونکہ نکالا ہوا ڈیڑھ کیلو تیل اس تیل کے برابر ہو جائے گا جو زیتون کے پھل میں ڈیڑھ کیلو تیل ہے۔ اور باقی آدھا کیلو تیل زیتون کی کھلی کے مقابلے میں ہو جائے گا۔اس طرح ڈیڑھ کیلو تیل ڈیرھ کیلو تیل کے مقابلے میں ہو گیا اور ایک جنس ہونے کی وجہ سے مساوات اور برابری ہو گئی اس لئے جائز ہو گیا۔اور اگر زیتون کے پھل میں جتنا تیل ہے ،نکالا ہوا تیل اس سے کم ہو تو بیع جائز نہیں ہوگی ۔(٢) اس حدیث میں اشارہ موجود ہے۔عن سھل بن سعید قال نھی رسول اللہ ۖ عن بیع اللحم بالحیوان ۔ (دار قطنی ، کتاب البیوع، ج ثالث، ص ٥٩، نمبر ٣٠٣٧ سنن للبیھقی ،باب بیع اللحم بالحیوان، ج خامس ،ص٤٨٣  ،نمبر١٠٥٦٩ ) اس حدیث میں گوشت کو حیوان کے بدلے بیچنے سے منع فرمایا۔کیونکہ دونوں ایک ہی جنس ہیں۔اسی طرح زیتون کا تیل اور زیتون کا پھل ایک ہی جنس ہیں اس لئے جائز نہیںجب تک کہ نکالا ہوا تیل زیتون کے اندر کے تیل سے زیادہ نہ ہو  
لغت : الزیت  :  زیتون کا تیل۔  السمسم  :  تل۔  الشیرج  :  تل کا تیل۔  الدھن  :  تیل۔  الثجیر  :  کھلی۔
 ترجمہ  : ٢  تل میں کتنا  تیل ہے اس کی مقدار معلوم نہیں ہے تو جائز نہیں سود کے احتمال کی وجہ سے ، اور یہاں شبہ بھی حقیقت کی طرح ہے ۔
تشریح  : تل کے اندر کتنا تیل ہے ، یا زیتون کے اندر کتنا تیل ہے ، نکالے ہوئے تیل سے زیادہ ہے یا کم ہے ، یا برابر ہے یہ معلوم نہیں ہے تو بیع جائز نہیں ہوگی ، کیونکہ کوئی ایک بھی زیادہ ہوجائے تو سود ہوجائے گا ، اور یہاں سود کا شبہ بھی حقیقت کی طرح ہے اس لئے جائز نہیں ہوگی ۔
ترجمہ : ٣  اخروٹ اس کے تیل کے بدلے ، دودھ اس کے گھی کے بدلے ،انگور کو اس کے رس کے بدلے ، کھجور کو اس کے 

Flag Counter