Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 8

384 - 540
بالرطب التفاوت بعد زوال ذلک الاسم فلم یکن تفاوتا ف المعقود علیہ فلا یعتبر.٨  ولو باع 

یہ ہے کہ دونوں بدل ] مبیع اور ثمن[اسی نام پر رہیں گے جس پر عقد ہوا تھا، اور رطب کو تمر کے بدلے میں بیچے تو ایک ] یعنی تمر[ اس نام پر رہے گا جس پر عقد ہوا ہے ، تو گویا کہ عین معقود علیہ میں تفاوت ہوگیا، اور رطب کو رطب کے بدلے میں بیچے تو اس میںتفاوت ہوگا اس نام کے ختم ہوجانے کے بعد ، تو معقود علیہ میں تفاوت نہیں ہوااس لئے اس کا اعتبار نہیں ہوگا ] اور بیع جائز ہوجائے گی ۔ 
تشریح  : یہ عبارت پیچیدہ ہے ۔ حاشیہ نمبر ٢  میں ٫الرطب بالرطب یجوز متماثلا کیلا عندنا، آچکی ہے،  یعنی امام محمد  کے نزدیک بھی یہ صورت جائز ہے ، اس لئے فرق بیان کر رہے ہیں کہ باقی صورتیں انکے یہاں جائز نہیں ، تورطب بالرطب والی صورت جائز ہونے کی وجہ کیا ہے ۔
وجہ  :   رطب کو رطب کے ساتھ بیچنا جائز ہے ، اس کی دو وجہ ہوسکتی ہیں ]١[ … رطب کو رطب کے بدلے بیچے تو بعد میں دونوں ہی خشک ہوں گے اس لئے بہت ممکن ہے کہ ابھی بھی کیل میں برابر ہو اور خشک ہونے کے بعد بھی دونوں برابر رہیں ، اس لئے بیع جائز ہوگی ، اور جو حدیث میں منع فرمایا ہے وہ رطب کو رطب کے بارے میں نہیں ہے بلکہ رطب کو تمر کے بارے میں ہے ، اور یہ طے ہے کہ رطب خشک ہوگا ، اور کم ہوجائے گا ، تمر نہ خشک ہوگا اور نہ کم ہوگا اس لئے بعد میں برابری باقی نہیں رہے گی اس لئے منع فرمایا ۔]٢[… دوسری وجہ صاحب ہدایہ نے بیان کی ہے ، ابھی دونوں رطب ہیں ، اور دونوں برابر ہیں اس لئے عقد جائز ہوگیا ، اور بعد میں خشک ہو کر دونوں کا نام بدل کرتمر ہوجائے گا ، پس جس نام پر عقد ہوا تھا وہ باقی ہی نہیں رہا اس لئے اس حال میں برابری کا ذمہ دار نہیں ہے۔ 
اور باقی چار صورتوں میں عقد کے وقت جو نام ہے ، خشک ہونے کے بعد بھی وہی نام رہتا ہے اس لئے خشک ہونے کے بعد بھی برابری ہونی چاہئے ، مثلا ]١[ترو تازہ گیہوں کو خشک گیہوں کے بدلے بیچے ، تو تروتازہ گیہوں خشک ہونے کے بعد بھی دونوںکا نام گیہوں ہی ہے اس لئے خشک ہونے کے بعد بھی برابری ہونی چاہئے ، کیونکہ گیہوں ہی کے نام پر عقد ہوا ہے ]٢[ تروتازہ گیہوں بھیگے ہوئے گیہوں کے بدلے میں بیچے تو خشک ہونے کے بعد بھی دونوں کا نام گیہوں ہے ۔]٣[… بھیگے ہوئے گیہوں خشک گیہوں کے بدلے میں بیچے تو خشک ہونے کے بعد بھی دونوں کا نام گیہوں ہے ۔]٤[…  بھیگے ہوئے کشمش بغیر بھیگے ہوئے کشمش کے بدلے میں بیچے تو خشک ہونے کے بعد بھی دونوںکا نام کشمش ہے اس لئے بعد میں بھی برابری ہونی چاہئے ۔ ]٥[… رطب کو تمر کے بدلے میں بیچے تو تمر کا نام عقد کے وقت بھی تمر تھا اور بعد میں بھی تمر ہے اس لئے بعد میں برابری ہونی چاہئے ، اور وہ ہوگا نہیں اس لئے بیع جائز نہیں ہوگی۔  

Flag Counter