Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 8

382 - 540
اعتبارا بالحنطة المقلیة بغیر المقلیة ٣ والرطب بالرطب یجوز متماثلا کیلا عندنا لأنہ بیع التمر بالتمر وکذا بیع الحنطة الرطبة أو المبلولة بمثلہا أو بالیابسة أو التمر أو الزبیب المنقع بالمنقع 

تشریح  : یعنی امام ابو حنیفہ  کے نزدیک انگور کی بیع کشمش کے ساتھ برابر کرکے جائز ہے ، کیونکہ انکے نزدیک دونوں ایک جنس ہے ، اور صاحبین  کے نزدیک جائز نہیں ہے ۔  
ترجمہ  : ٢  بعض حضرات نے فرمایا کہ بالاتفاق جائز نہیں ہے، قیاس کرتے ہوئے بھونے ہوئے گیہوں کو بغیر بھونے ہوئے گیہوں پر ۔
تشریح  : بعض حضرات نے فرمایا کہ تینوں اماموں کے نزدیک جائز نہیں ہے ، وہ قیاس کرتے ہیں بھونے ہوئے گیہوں کو بغیر بھونے ہوئے گیہوں کے بدلے بیچے تو کسی کے یہاں جائز نہیں ہے اسی طرح انگور کو کشمش کے بدلے بیچے تو جائز نہیں ہے ، کیونکہ دو نوں کی جنس ایک ہے ، اور دونوں کو کیل میں بھر کر برابر کرنا چاہے تو برابر نہیں ہوسکتے۔
ترجمہ  : ٣  تازہ کھجور کو تازہ کھجور کے بدلے برابر کرکے بیچنا جائز ہے ، ہمارے نزدیک ، اس لئے کہ کھجور کا کھجور کے بدلے بیچنا ہوا ، اور ایسے ہی تر گیہوں ، یا بھیگا ہوا گیہوں اس کے مثل کے ساتھ، یا خشک گیہوں کے ساتھ بیچنا جائز ہے، یا کھجور ، اور بھیگے ہوئے انگور کو بغیر بھیگے ہوئے انگور کے ساتھ برابر کرکے بیچنا جائز ہے امام ابو حنیفہ  اور امام ابو یوسف  کے نزدیک ۔
اصول  : یہ مسئلہ اس اصول پر ہے کہ دونوں جنس ایک ہو ، اور ابھی کیل سے برابری کردی جائے تو بیچنا جائز ہوگا ، چاہے بعد میں خشک ہونے کے بعد کم بیش ہوجائے۔
اصول  : امام محمد  کے نزدیک یہ ہے کہ خشک ہونے کے بعد کم بیش ہوجائے تب بھی بیچنا جائز نہیں ہے ۔ 
تشریح  :  یہاں5مسئلے ہیں ]١[کھجور کو کھجور کے ساتھ بیچے ، تو جنس ایک ہے اس  لئے برابر کرکے بیچنا جائز ہے ]٢[ تر و تازہ گیہوں کو تر و تازہ گیہوں کے بدلے ]٣[ بھیگے ہوئے گیہوں کو بھیگے ہوئے گیہوں کے بدلے ]٤[ تروتازہ گیہوں اور بھیگے ہوئے گیہوں کو خشک گیہوں کے بدلے بیچے ]٥[ بھیگے ہوئے کشمش کو بغیر بھیگے ہوئے کشمش کے ساتھ برابر کرکے بیچے تو جائز ہے ۔ ۔ اس عبارت میں ایک لفظ ، التمر، زائد ہے ۔
وجہ  : ان سب صورتوں میں جنس ایک ہے ، اور ابھی کیل میں کرکے برابر کردے اتنا ہی کافی ہے ، کیونکہ مثلا بمثل ہوگیا ۔  
 لغت : مقلیة : قلی ، یقلی، بھنا ہوا۔ رطبة :  تر ، یا تروتازہ ۔ مبلولة :  بل سے مشتق ہے ،بھیگا ہوا ۔یابسة  : خشک ۔زبیب : کشمش ،سوکھے ہوئے انگور کو کشمش کہتے ہیں۔ منقع: کشمش کو پانی میں بھگونے کے لئے دیتے ہیں اس کو منقع ، کہتے ہیں ۔
ترجمہ  : ٤  امام محمد  نے فرمایا کہ ان تمام صورتوں میںجائز نہیں ہے ، اس لئے کہ مناسب حالتوں میں برا بری کا اعتبار 

Flag Counter