Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 8

379 - 540
الموزون بما لیس بموزون لأن الحیوان لا یوزن عادة ولا یمکن معرفة ثقلہ بالوزن لأنہ یخفف نفسہ مرة بصلابتہ ویثقل أخری٤  بخلاف تلک المسألة لأن الوزن ف الحال یعرف قدر الدہن ذا میز بینہ وبین الثجیر ویوزن الثجیر.(٢١٢) قال ویجوز بیع الرطب بالتمر مثلا بمثل 

 وجہ :(١) وہ فرماتے ہیں کہ گائے کا کٹا ہوا گوشت اور زندہ گائے دونوں ایک جنس ہیں اس لئے مساوات اور برابری ضروری ہے(٢) ان کی دلیل یہ حدیث ہے۔عن سھل بن سعید قال نھی رسول اللہ ۖ عن بیع اللحم بالحیوان ۔ (دار قطنی ، کتاب البیوع، ج ثالث، ص ٥٩، نمبر ٣٠٣٧ سنن للبیھقی ،باب بیع اللحم بالحیوان، ج خامس ،ص٤٨٣،نمبر١٠٥٦٩ ) اس حدیث میں گوشت کو حیوان کے بدلے میں بیچنے سے منع فرمایا گیا ہے۔  
لغت :المفرز : فرز سے مشتق ہے ، کاٹا ہوا۔ السقط  :  ناکارہ چیز جیسے ہڈی اور سینگ وغیرہ۔الحَلّ : تل کا تیل ۔ السمسم : تِل ۔
ترجمہ  : ٣  شیخین  کی دلیل یہ ہے کہ وزنی چیز کو ایسی چیز کے بدلے میں بیچا جو وزنی نہیں ہے ، اس لئے کہ جانور کو عادة وزن نہیں کیا جاتا ہے ، اور وزن کے ذریعہ سے اس کی بھاری پن کو پہچاننا نا ممکن ہے اس لئے کہ وہ کبھی اپنے آپ کو ہلکا کر لیتا ہے اور کبھی بھاری کر لیتا ہے ۔
تشریح  : شیخین کی دلیل یہ ہے کہ یہاں جانور الگ جنس ہے اور گوشت الگ جنس ہے ، کیونکہ گوشت کو وزن کیا جاتا ہے ، اور جانور کو عادة وزن نہیں کرتے ، بلکہ جانور کو وزن کرنا مشکل ہے ، کیونکہ کبھی وہ کھا کر اپنے آپ کو بھاری کرلیتا ہے اور کبھی بھوکا ہوتا ہے تو ہلکا ہوتا ہے ، اور جب دو جنس ہے تو کمی بیشی کے ساتھ بیچنا جائز ہے۔ 
  ترجمہ  : ٤  بخلاف تل کے تیل کو تل کے بدلے میں بیچنے والے مسئلے کے ، اس لئے کہ وزن کرنے سے فی الحال تیل کی مقدار معلوم کی جاسکتی ہے جبکہ تیل کو اور کھلی کو الگ کردیا جائے ، اور کھلی کو وزن کیا جائے ۔ 
تشریح  : یہ امام محمد  کو جواب ہے ، تل کے اندر کتنا تیل ہے اس کو معلوم کیا جاسکتا ہے ، پہلے تل کو وزن کر لو ، اس کے بعد تل کو پیس کر تیل نکال لیں ، پھر کھلی اور تیل کو الگ الگ وزن کرلیں تو معلوم ہوجائے گا کہ تل کے اندر کتنا تیل ہے ۔ تل اور اس کا تیل ایک جنس ہے اور دونوں کو وزن کیا جاسکتا ہے اس لئے نکالا ہوا تیل زیادہ ہونا چاہئے تاکہ تیل تیل کے برابر ہوجائے اور مزید تیل کھلی کے بدلے میں ہوجائے اور اس طرح دونوں برابر سرابر ہوجائے ۔ 
لغت  : یخفف : ہلکا کرلیتا ہے ۔یثقل : ثقل سے مشتق ہے ، بھاری کرلیتا ہے ۔الثجیر : کھلی ۔  
ترجمہ  : (٢١٢)جائز ہے تر کھجور کی بیع خشک کھجور کے بدلے برابر سرابر امام ابو حنیفہ کے نزدیک۔
 تشریح:  تر کھجور کو خشک کے بدلے بیچنا جائز ہے بشرطیکہ دونوں کو صاع کے اعتبار سے برابر سرابر بیچے۔ 

Flag Counter