Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 8

378 - 540
کالمقلیة مع غیر المقلیة والعلکة بالمسوسة.(٢١١) قال ویجوز بیع اللحم بالحیوان ١  عند أب حنیفة وأب یوسف.٢  وقال محمد ذا باعہ بلحم من جنسہ لا یجوز لا ذا کان اللحم المفرز أکثر لیکون اللحم بمقابلة ما فیہ من اللحم والباق بمقابلة السقط ذ لو لم یکن کذلک یتحقق الربا من حیث زیادة السقط أو من حیث زیادة اللحم فصار کالخل بالسمسم.٣  ولہما أنہ باع 

برابری نہیں ہوسکتی اس لئے دونوں کی بیع ناجائزہے ، اور یہی حال اچھے گیہوں اور گھن لگے ہوئے گیہوں کی ہے ۔کہ دونوں کی جنس ایک ہے لیکن مقصد الگ الگ ہے اور دونوں میں برابری نا ممکن ہے اس لئے دونوں کی بیع جائز نہیں ہے۔     
لغت  : المقلیة :  قلی یقلی سے مشتق ہے ،بھنا ہوا۔ العلکة : اچھا گیہوں ، گوند۔ مسوسة : سوس سے مشتق ہے ، گھُن لگا ہوا ۔
ترجمہ  : (٢١١)جائز ہے گوشت کی بیع حیوان کے بدلے  ١   امام ابو حنیفہ  اور امام ابو یوسف کے نزدیک۔
اصول  : یہ مسئلہ اس اصول پر ہے کہ امام ابو حنیفہ اور امام ابو یوسف  کے نزدیک حیوان اور اس کا گوشت دو جنس ہیں ۔ اور امام محمد  کے نزدیک ایک جنس ہیں۔   
تشریح : مثلا گائے کا گوشت ہو اور زندہ گائے کے بدلے میں بیچنا چاہتا ہے تو شیخین کے نزدیک جائز ہے چاہے گائے میں گوشت ساٹھ کیلو ہو اور کٹا ہوا گوشت تیس کیلو ہو۔  
وجہ:  گوشت وزنی ہے اس کو وزن سے ناپتے ہیں اور گائے عددی ہے اس کو وزن سے نہیں ناپتے ہیں بلکہ عدد سے بیچتے ہیں ۔تو یہ دو جنس ہوئے ایک جنس نہیں ہوئے اس لئے کمی زیادتی کے ساتھ بیچنا جائز ہے۔
ترجمہ  : ٢  امام محمد  نے فرمایا کہ اگر جانور کو اسی کے ہم جنس گوشت سے بیچے تو جائز نہیں ہے مگر یہ کہ الگ کیا ہوا گوشت جانور کے اندر کے گوشت سے زیادہ ہو ، تاکہ گوشت کا ایک حصہ اس کے مقابلے میں ہوجائے جو جانور میں ہے اور باقی گوشت جانور کے اجزا کے بدلے میں ہوجائے ، اسلئے کہ ایسا نہیں ہوا تو سود متحقق ہوگا جانور کے اجزا کی زیادتی کی وجہ سے ، اور گوشت کی زیادتی کی وجہ سے 
تشریح  : امام محمد فرماتے ہیں کہ جو کٹا ہوا گوشت ہے وہ اس گوشت سے زیادہ ہونا چاہئے جو زندہ گائے میں ہے تب بیچنا جائز ہوگا۔مثلا زندہ گائے میں گوشت ساٹھ کیلو ہے تو کٹا ہوا گوشت ستر کیلو ہونا چاہئے ۔تاکہ ساٹھ کیلو ساٹھ کیلو کے برابر ہو جائے اور دس کیلو کٹا ہوا گوشت گائے کی کھال ،کلیجی ،گردہ اور سقط کے بدلے ہو جائے ۔ اس کی ایک مثال دیتے ہیں کہ جیسے تل کے تیل کے بدلے میں تل بیچے تو تیل اس سے زیادہ ہونا چاہئے جتنا تل کے اندر تیل ہے ۔ایسے ہی یہاں کٹا ہوا گوشت اس سے زیادہ ہونا چاہئے جتنا جانور میں گوشت ہے ۔

Flag Counter