Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 8

375 - 540
بطلت الثمنیة تتعین بالتعیین ولا یعود وزنیا لبقاء الاصطلاح علی العد ذ ف نقضہ ف حق العد فساد العقد فصار کالجوزة بالجوزتین ٤   بخلاف النقود لأنہا للثمنیة خلقة ٥  وبخلاف ما ذا کانا بغیر أعیانہما لأنہ کالٔ بالکالٔ وقد نہ عنہ  وبخلاف ما ذا کان أحدہما بغیر عینہ لأن الجنس بانفرادہ یحرم النسائ.(٢٠٩) قال ولا یجوز بیع الحنطة بالدقیق ولا بالسویق   ١   لأن المجانسة باقیة من وجہ لأنہما من أجزاء الحنطة والمعیار فیہما الکیل لکن الکیل غیر مسو 

گا تو ختم ہوجائے گی ، اور ثمنیت ختم ہوگئی تو غلے کی طرح متعین کرنے سے یہ متعین ہوجائے گا ، اور یہ جو پیدائشی وزنی ہے وہ بھی  واپس نہیں آئے گا ، بلکہ عددی ہی رہے گا ، کیونکہ عددی نہ ماننے سے عقد فاسد ہوجائے گا ، اور جب عددی رہا  تو ایک اخروٹ کو دو اخروٹ کے بدلے جس طرح بیچنا جائز ہے اسی طرح یہ بھی جائز ہوگا۔
 ترجمہ  :  ٤  بخلاف درہم دینار کے اس لئے کہ وہ پیدائشی ثمن کے ۔ 
 تشریح :  درہم اور دینار پیدائشی ثمن ہیں اس لئے بائع اور مشتری اس کی ثمنت ختم کرنا چاہیں تو نہیں کر سکتے اور نہ ایک درہم کو دو درہم کے بدلے بیچ سکتے ہیں ۔  
 ترجمہ  :٥  بخلاف اگر دونوں فلوس متعین نہ ہوں ] تو بیچنا جائز نہیں ہے [اس لئے کہ بیع الکالی بالکالی، ادھار کی بیع ادھار سے ہوجائے گی ، حالانکہ حضور ۖ نے اس سے روکا ہے ، بخلاف دونوں فلوس میں سے ایک متعین ہو ] تو جائز نہیں [ کیونکہ اکیلا جنس ایک ایک ہو تو ادھار حرام ہے ۔ 
تشریح  : دونوں جانب کے فلوس اگر متعین نہیں ہیں تو بیع جائز نہیں ہوگی ۔ کیونکہ یہ ادھار کی بیع ادھار سے ہوجائے گی جو ممنوع ہے ۔ اور اگر ایک جانب فلوس متعین ہو اور دوسری جانب متعین نہ ہو تب بھی جائز نہیں ہے ، کیونکہ جو فلوس متعین نہیں ہے وہ ادھار ہوگا ، اور پہلے گزر چکا ہے کہ جنس ایک ہو تو ادھار بھی جائز نہیں ہے ۔
وجہ  : (١) بیع الکالی بالکالی ، کو منع فرمایا اس کی حدیث یہ ہے ۔عن ابن عمر ان النبی  ۖ نھی عن بیع الکالی بالکالی۔  دوسری رویت میں الدین بالدین ہے ( سنن بیہقی ، باب ما جاء فی النھی عن بیع الدین بالدین ، ج خامس، ص ٤٧٤، نمبر ١٠٥٣٦ دار قطنی ، باب کتاب البیوع ، ج ثالث ، ص ٦٠، نمبر٣٠٤٢) اس حدیث میں ادھار کو ادھار سے بیچنا ناجائز قرار دیا ہے ۔ 
ترجمہ  : (٢٠٩)اور نہیں جائز ہے گیہوں کی بیع آٹے سے اور نہ ستو سے۔ 
ترجمہ  : ١  اس لئے کہ کسی نہ کسی اعتبار سے جنسیت باقی ہے ، اس لئے کہ دونوں گیہوں کے اجزا سے ہیں اور دونوں کو ناپنے 

Flag Counter