Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 8

371 - 540
للشافع ف بیع الطعام بالطعام. لہ قولہ علیہ الصلاة والسلام ف الحدیث المعروف یدا بید ولأنہ ذا لم یقبض ف المجلس فیتعاقب القبض وللنقد مزیة فتثبت شبہة الربا.٢  ولنا أنہ مبیع متعین فلا یشترط فیہ القبض کالثوب وہذا لأن الفائدة المطلوبة نما ہو التمکن من التصرف 

ترجمہ  : ١   کھانا کے بدلے میں کھانا بیچے اس بارے میںامام شافعی  کا اختلاف ہے ، انکی دلیل حضور ۖ کا قول ہے مشہور حدیث میں یدا بید ،اور اس لئے بھی کہ مجلس میں اگر قبضہ نہیں کیا تو قبضہ آگے پیچھے ہوگا اور نقد کی ایک قیمت ہے اس لئے سود کا شبہ ہوگا ۔]جس سے بچنا ضروری ہے ۔   
 تشریح :  امام شافعی غلہ جات میں بھی ادھار سے بچنے کے لئے مجلس میںقبضہ کرنا ضروری قرار دیتے ہیں۔
وجہ  : (١) انکی دلیل یہ حدیث ہے ۔جس کی طرف صاحب ہدایہ نے اشارہ کیا ہے ۔  عن ابی سعید الخدری قال قال رسول اللہ ۖ الذھب بالذھب والفضة بالفضة والبر بالبر والشعیر بالشعیر والتمر بالتمر والملح بالملح مثلا بمثل یدا بید فمن زاد او استزاد فقد اربی الآخذ والمعطی فیہ سواء ۔ (مسلم شریف ، باب الصرف وبیع الذھب بالورق، ص ٦٩٣، نمبر ١٥٨٧ ٤٠٦٤ بخاری شریف ، باب بیع الفضة بالفضة ،ص ٣٤٧، نمبر ٢١٧٠٢١٧٦ ابو داؤد شریف ، باب فی الصرف ،ص٤٨٧، نمبر ٣٣٤٩ ترمذی شریف، باب ماجاء ان الحنطة بالحنطة مثلا بمثل وکراہیة التفاضل فیہ، ص٣٠٢، نمبر ١٢٤٠) اس حدیث میں ہے کہ گیہوں ،، جو اور کھجور ، اور نمک کھانے کی چیز ہے اس کے باوجود یہ کہا کہ یدا بید ہو یعنی مجلس میں قبضہ ہو ۔ (٢) دوسری دلیل یہ ہے کہ جس چیز پر مجلس میں قبضہ ہوگا اس کی قیمت زیادہ ہوجائے گی ، اور جو چیز ادھار ہوگی اس کی قیمت کم ہوجائے گی جسکی بنا پر سود کا شبہ ہوگا ، جس سے بچنا ضروری ہے اس لئے بھی کھانے کی چیزوں پر مجلس میں قبضہ ہونا ضروری ہے ، صرف متعین ہوجانا کافی نہیں ہے ۔
لغت :  یتعاقب القبض :  قبضہ آگے پیچھے ہوگا ۔ مزیة : فضیلت ، اہمیت ۔    
ترجمہ  : ٢  ہماری دلیل یہ ہے کہ کھانا بھی مبیع ہے اور متعین ہے اس لئے اس پر قبضے کی شرط نہیں ہے جیسے کہ کپڑا ، اور اس کی وجہ یہ ہے کہ قبضے کا فائدہ تصرف کی قدرت ہے اور وہ متعین کرنے پر مرتب ہوجاتا ہے ] اس لئے متعین ہوجانا کافی ہے [
تشریح  : گیہوں پر قبضہ نہ کرنے کی ہماری دلیل یہ ہے کہ کیلی چیزیں مبیع بھی ہے اور متعین ہے تو جس طرح کپڑے پر مجلس میں قبضہ کرنے کی شرط نہیں ہے اسی طرح گیہوں وغیرہ پر بھی مجلس میں قبضہ کرنے کی شرط نہیں ہے ۔دوسری دلیل یہ دیتے ہیں کہ قبضہ کرنے کا فائدہ یہ ہے کہ اس پر تصرف کر سکے ، مثلا اس کو بیچ سکے ہدیہ دے سکے ، اور یہ فائدہ مبیع کے متعین کرنے سے ہی ہوجاتا ہے اس لئے اس پر قبضہ کرنا ضروری نہیں ہے ، ہاں کر لے تو اچھا ہے ۔

Flag Counter