Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 8

370 - 540
اللہ تعالی. (٢٠٦)قال وما سواہ مما فیہ الربا یعتبر فیہ التعیین ولا یعتبر فیہ التقابض ١ خلافا 

طرف چاندی ہو تو مسئلہ گزرا کہ ادھار جائز نہیں ہے۔نقد ضروری ہے۔اور نقد میں بھی یہ ہے کہ مجلس میں دونوں پر قبضہ کر لے،صرف تعین کرنا کافی نہیں ہے۔ 
 وجہ  :(١)کیونکہ ثمن یعنی سونا چاندی متعین کرنے سے متعین نہیں ہوتے ہیں جب تک کہ قبضہ نہ کر لیاجائے۔ اس لئے سود اور ادھار سے بچنے کے لئے ان دونوں پر قبضہ کرنا ضروری ہوگا۔(٢) صاحب ہدایہ کی حدیث یہ ہے ۔فقال عمر بن الخطاب.....فان رسول اللہ  ۖ قال  الورق بالذھب ربا الا ھاء و ھاء و البر بالبر ربا الا ھاء و ھاء و الشعیر بالشعیر ربا الا ھاء و ھاء و التمر بالتمر ربا الا ھاء ھاء  (مسلم شریف ، باب الصرف و نیع الذھب بالورق نقدا، ص ٦٩٢، نمبر ٤٠٥٩١٥٨٦) اس حدیث میں ہے کہ ھاء و ھاء یعنی مجلس میں قبضہ ہو ۔
ترجمہ  (٢٠٦)اور جو اس کے علاوہ ہے جن میں ربوا ہے ان میں اعتبار کیا جائے گاتعین کا اور نہیں اعتبار کیا جائے گا قبضے کا
اصول  : یہ مسئلہ اس اصول پر ہے کہ ، درہم اور دینار پر مجلس میں قبضہ کرنا ضروری ہے تاکہ وہ متعین ہوجائے ۔ اور غلہ جات اور کیلی چیزیں متعین کرنے سے متعین ہوجاتیں ہیں اس لئے ان پر بیع کی مجلس میں قبضہ کرنا ضروری نہیں ہے ۔البتہ کرلے تو بہتر ہے 
تشریح:ان کے علاوہ جو غلہ جات ہیں جن میں سود ہوتا ہے ادھار سے بچنے کیلئے ان پر قبضہ کرنا ضروری نہیں ہے ۔مجلس میں صرف متعین ہو جائے کہ یہ گیہوں یا یہ کھجور دینا ہے، یا اتنا کیلو گیہوں دینا ہے اتنا ہی کافی ہے، بیع ہوجائے گی ، البتہ قبضہ کرلے تو بہتر ہے  
وجہ:  (١) غلہ جات متعین کرنے سے متعین ہو جاتے ہیں۔اور نقد بیچنے کے لئے اتنا کافی ہے ۔مثلا گیہوں کے بدلے میں گیہوں بیچے تو برابر سرابر کے ساتھ یہ متعین کر لے کہ یہ گیہوں دینا ہے اور یہ گیہوں لینا ہے۔بس اتنا کافی ہے باضابطہ قبضہ کرنا ضروری نہیں ہے۔(٢)حدیث میں اس کا اشارہ موجود ہے ۔ فبلغ عبادة بن صامت فقام فقال انی سمعت رسول اللہ ینھی عن بیع الذھب بالذھب والفضة بالفضة والبر بالبر والشعیر بالشعیر والتمر بالتمر والملح بالملح الا سواء بسواء عینا بعین۔ (مسلم شریف ، باب الصرف و بیع الذھب بالورق نقدا ،ص  ٦٩٢، نمبر ٤٠٦١١٥٨٧)اس حدیث میں  یدا بید کے بجائے عینا بعین ہے ۔جس کا مطلب یہ ہے کہ وہ چیز متعین ہوجائے اور عین شی ہو جائے۔ اس لئے حنفیہ اس حدیث کو غلہ جات پر محمول کرتے ہیں اور فرماتے ہیں کہ غلہ جات میں صرف تعین ہو جائے تو ادھا ر سے بچنے کے لئے کافی ہے۔اور ٫ یدا بید،   کو ثمن پر محمول کرتے ہیں ۔

Flag Counter