Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 8

369 - 540
قدرت بطریق الوزن حتی یحتسب ما یباع بہا وزنا بخلاف سائر المکاییل٢  وذا کان موزونا فلو بیع بمکیال لا یعرف وزنہ بمکیال مثلہ لا یجوز لتوہم الفضل ف الوزن بمنزلة المجازفة. (٢٠٥)قال وعقد الصرف ما وقع علی جنس الأثمان یعتبر فیہ قبض عوضیہ ف المجلس١  لقولہ علیہ الصلاة والسلام والفضة بالفضة ہاء وہاء معناہ یدا بید وسنبین الفقہ ف الصرف ان شاء 

2564 گرام ہوتا ہے ۔12 اوقیہ کا ایک رطل ہوتا ہے ۔ 
 ترجمہ  : ٢  اور اگر وزنی چیز ہو اور ایسے برتن میں بھر کر بیچی جائے جسکا وزن معلوم نہ ہو اسی کے مثل برتن سے تو جائز نہیں ہے کیونکہ وزن میں کمی زیادتی کا وہم ہے ، جیسے اٹکل سے بیچے تو جائز نہیں ہے 
اصول  : یہ مسئلہ اس اصول پر ہے کہ درہم اور دینار جو وزنی ہیں اور سخت چیزیں ہیں انکو برتن میں بھریں تو بیچ میں خلا رہ جاتا ہے ، اس لئے ایک ہی برتن میں دو مرتبہ سونا چاندی بھریں تو گیہوں چاول کی طرح دونوں برابر نہیں ہوں گے ، اس لئے کمی زیادتی کا خطرہ ہے اور سود ہے اس لئے بیچنا جائز نہیں۔   
تشریح  : وزنی چیز ہو مثلا درہم ، یا دینار ہو اور اس کو کسی برتن میں بھر کر بیچے اور اس برتن کا وزن معلوم نہ ہو ، مشتری بھی اسی برتن میں بھر کر درہم دے دے ، یا اسی طرح کے دوسرے برتن میں بھر کر درہم دے دے، اور مشتری کے برتن کا بھی وزن معلوم نہیں تو یہ بیع جائز نہیں ہوگی ۔
وجہ  : کیونکہ درہم دینار سخت ہوتے ہیں اس لئے برتن میں بھرنے سے خلا باقی رہ جاتا ہے ایک ہی برتن میں دو مرتبہ بھرنے سے دونوں برابر نہیں ہوں گے اس لئے سود کا خطرہ ہے اس لئے بیع جائز نہیں ہوگی ۔ جیسے اٹکل سے بیچے تو کمی بیشی کے خطرہ ہے اس لئے جائز نہیں ہے ۔   
لغت  : مکیال : کیل کرنے کا برتن ۔مجازجفة: اٹکل سے ناپنا۔
ترجمہ  :(٢٠٥) عقد صرف جو ثمن کے جنس پر واقع ہوتو اس میں اعتبار ہے مجلس میں دونوں عوض کے قبضے کا ۔
ترجمہ  : ١  حضور ۖ کے قول کی وجہ سے چاندی چاندی کے بدلے نقد ہو یعنی ہاتھوں ہاتھ ہو ، اور اس کی وجہ کتاب الصرف میں بیان کریں گء ان شاء اللہ ۔
اصول: یہ مسئلہ اس اصول پر ہے کہ اثمان یعنی درہم اور دنانیر متعین کرنے سے متعین نہیں ہوتے جب تک کہ قبضہ نہ کر لئے جائیں (٢) غلہ جات اور سامان متعین کرنے سے متعین ہو جاتے ہیں۔
تشریح : جن جن صورتوں میں سود ہوتا ہے ان صورتوںمیں دونوں طرف سونا ہو یا چاندی ہویا ایک طرف سونا ہو اور دوسری 

Flag Counter