Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 8

365 - 540
الوزن فن الزعفران یوزن بالأمناء وہو مثمن یتعین بالتعیین والنقود توزن بالسنجات وہو ثمن لا یتعین بالتعیین. ٦  ولو باع بالنقود موازنة وقبضہا صح التصرف فیہا قبل الوزن وف الزعفران وأشباہہ لا یجوز فذا اختلفا فیہ صورة ومعنی وحکما لم یجمعہما القدر من کل وجہ فتنزل 

کرنے کے طریقے میں فرق ہے ، اس لئے کہ زعفران من کے ذریعہ وزن کیا جاتا ہے ، دوسری بات یہ ہے کہ زعفران مثمن ہے متعین کرنے سے متعین ہوتا ہے ۔ اور درہم دینار سنجات ، اور باٹ سے وزن کیا جاتا ہے ، دوسری بات یہ ہے کہ وہ ثمن ہے متعین کرنے سے متعین نہیں ہوتا ۔ 
اصول :  یہ مسئلہ اس اصول پر ہے کہ دونوں کو وزن کیا جاتا ہو لیکن وزن کرنے کا طریقہ الگ الگ ہو اور دونوں کی حقیقت بھی الگ الگ ہو تو کمی بیشی بھی جائز ہے اور ادھار بھی جائز ہے ۔
لغت :  یہاں یہ بھی بتانا چاہئے ہیں کہ زعفران حقیقت میں کیلی چیز ہے لیکن پیداوار میں بہت کم ہوتا ہے اور بہت قیمتی ہوتا ہے اس لئے اس کو وزن سے ناپتے تھے ۔ نوٹ زعفران ایک درخت کا پھول ہے جسکو سکھا کر بادشاہ لوگ دوائی میں استعمال کرتے ہیں ۔ 
تشریح  : کسی نے زعفران میں یا روئی وغیرہ  میں بیع سلم کیا کہ ایک ماہ کے بعد زعفران دینا ، اور درہم ابھی دے دیا تو یہ ادھار جائز ہے ، حالانکہ دونوں وزنی ہے ۔ 
وجہ : اس کی وجہ یہ ہے کہ اگر چہ زعفران اور درہم دونوں وزنی ہیں اس لئے کم سے کم ادھار ناجائز ہونا چاہئے ، لیکن ادھار بھی جائز اس لئے ہے کہ (١) دونوں کے وزن کرنے کا طریقہ الگ الگ ہے ، زعفران من سے وزن کیا جاتا ہے، اور درہم اور دینار سنجات سے وزن کئے جاتے ہیں اس لئے دونوں کے وزن بھی الگ الگ ہیں (٢) دوسرا فرق یہ ہے کہ زعفران ثمن نہیں ہے مثمن ہے ، اور متعین کرنے سے متعین ہوتا ہے ۔ اور درہم اور دینار ثمن ہیں اور متعین کرنے سے متعین نہیں ہوتے ، اس لئے دونوں کی حقیقت الگ الگ ہیں اس لئے دونوں کو ادھار بیچنا جائز ہے ۔   
لغت  : من : عرب میں پہلے یہ وزن کرنے کا آلہ تھا ۔ سنجات : باٹ ، سونا اور چاندی ناپنے کا آلہ ۔مثمن : ثمن سے جو چیز خریدی جاتی ہو اس کو، مثمن، کہتے ہیں، جیسے زعفران وغیرہ۔ 
ترجمہ  : ٦  اگر زعفران کودرہم سے بیچا اور اس پر قبضہ کر لیا تو اس درہم کو وزن کرنے سے پہلے تصرف کرنا جائز ہے ، اور زعفران اور اس کے مشابہ میں وزن کرنے سے پہلے تصرف کرنا جائز نہیں ہے ۔پس جب زعفران اور درہم صورت کے اعتبار سے اور معنی کے اعتبار سے اور حکم کے اعتبار سے مختلف ہیں تو ہر اعتبار سے دونوں ایک قسم کی وزنی نہیں ہیں ، اس لئے اس میں 

Flag Counter