Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 8

356 - 540
الربا١٠  والمماثلة بین الشیئین باعتبار الصورة والمعنی والمعیار یسوی الذات والجنسیة تسوی المعنی فیظہر الفضل علی ذلک فیتحقق الربا ١١  لأن الربا ہو الفضل المستحق لأحد المتعاقدین ف المعاوضة الخال عن عوض شرط فیہ١٢  ولا یعتبر الوصف لأنہ لا یعد تفاوتا عرفا أو لأن ف اعتبارہ سد باب البیاعات أو لقولہ علیہ الصلاة والسلام جیدہا وردیئہا سوائ

لغت  : سوقہ : چلانا ، مراد ہے حدیث جس مقصد کے لئے لائی گئی ہو۔صیانة : بچانا ۔التوی : ہلاک ہونا۔
ترجمہ : ١٠  دو چیزوں کے درمیان مماثلت صورت کے اعتبار سے ہوتی ہے اور معنی کے اعتبار سے ہوتی ہے ، اور معیار ]کیل اور وزن [صورت کے اعتبار سے برابر کرتی ہے۔ اور جنس معنی کو برابر کرتی ہے پس اس پر زیادتی ظاہر ہوگی اور سود متحقق ہوگا 
لغت  : معیار: کیل اور وزن کو معیار ، کہتے ہیں ۔ الذات : سے مراد صورت کے اعتبار سے برابری ، یعنی کیل میں مبیع اور ثمن دونوں برابرہوں ، یا وزن میں دونوں برابر ہوں ۔المعنی : سے مراد ہے کہ جنس کے اعتبار سے دونوں ایک ہوں۔یُسوّی  : برابر کرتا ہے ۔
تشریح  : اوپر بتایا کہ مبیع اور ثمن میں مماثلت ہونی چاہئے ، یہاں سے بتا رہے ہیں کہ  مماثلت دو طریقے سے ہوتی ہے ]١[ کیل میں یا وزن میں دونوں برابر ہوں تو صورت اور ذات کے اعتبار سے برابری ہوئی ]٢[ اور دونوں کی جنس ایک ہو تو معنی کے اعتبار سے برابری ہوئی ۔ اس کے باوجود اگر ایک طرف چیز زیادہ ہوجائے جسکی کوئی عوض نہ ہو تویہ سود ہوجائے گا۔
ترجمہ  : ١١  اس لئے کہ ربو وہ مستحق زیادتی ہے جو معاوضے میں بائع اور مشتری کے لئے ہو جو عوض سے خالی ہو اور اس کی شرط لگائی گئی ہو ۔
تشریح  : یہ ربوا کی تعریف ہے ، کہ بائع یا مشتری میں سے کسی ایک کے لئے زیادہ چیز کی  شرط لگائی گئی ہو اور وہ عوض سے خالی ہو ، اس کو سود اور ربوا کہتے ہیں ۔ 
ترجمہ  : ١٢  صفت کے اعلی اور ادنی کا اعتبار نہیںہے اس لئے کہ عرف میں فرق نہیں سمجھا جاتا ہے ۔ یا اس لئے کہ اس کے اعتبار کرنے میں بیع کے دروازے کو بند کرنا ہے ۔ یا اس لئے کہ حضور ۖ کا قول ہے کہ اعلی اور ادنی کا درجہ برابر ہے ۔ 
تشریح ایک کھجور اعلی ہو اور دوسرا ادنی ہو تو اس صفت کا اعتبار نہیں ہے ، دونوں کو برابر کرکے ہی بیچنا ہوگا ورنہ سود لازم آئے گا 
وجہ  : صاحب ہدایہ اس کی تین دلیل دے رہے ہیں ۔(١) عام عرف میں ان چیزوں میں اعلی اور ادنی کا اعتبار نہیں کرتے 

Flag Counter