Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 8

352 - 540
 ١ فالعلة عندنا الکیل مع الجنس والوزن مع الجنس. ٢ قال رض اللہ عنہ ویقال القدر مع الجنس وہو أشمل.٣  والأصل فیہ الحدیث المشہور وہو قولہ علیہ الصلاة والسلام الحنطة بالحنطة مثلا بمثل یدا بید والفضل ربا وعد الأشیاء الستة الحنطة والشعیر والتمر والملح والذہب والفضة علی ہذا المثال.٤  ویروی بروایتین بالرفع مثل وبالنصب مثلا. ومعنی الأول 

]٥[…ربوا : بائع ، یامشتری میں سے کسی ایک کے لئے ایسی زیادتی جو عوض سے خالی ہو، اس کو ٫ربوا، کہتے ہیں۔
]٦[ … صفت کے اعتبار سے گھٹیا یا اعلی ہو تو اس کا اعتبار نہیں ہے، دونوں کو کمی بیشی کرکے بیچنا جائز نہیں ہے ، برابرا سرابر ہی بیچنا ہوگا۔ 
 ترجمہ :  ١   پس علت ہمارے نزدیک ربوا میں کیل ہے جنس کے ساتھ اور وزن ہے جنس کے ساتھ۔  
تشریح : ربوا ہونے کے لئے تین  علتیں ہیں(١) ،بیع اور ثمن ایک جنس کی چیز ہو ۔(٢) دونوں وزنی ہو ، (٣) یا دونوں کیلی ہوں ۔ باقی دلائل اوپرگزر چکے ہیں ۔ 
ترجمہ :  ٢  قدر مع الجنس بھی کہا جاتا ہے اور یہ تعریف زیادہ شامل ہے ۔ 
تشریح  : کیل مع الجنس ، اور وزن مع الجنس سے ٫قدر مع الجنس ، زیادہ بہتر تعریف ہے ۔ کیونکہ قدر میں کیل اور وزن دونوں آجاتے ہیں ، اور ٫کیل مع الجنس ، اور وزن مع الجنس،  سے مختصر بھی ہے ۔
ترجمہ  : ٣  اصل اس میں وہ مشہور حدیث ہے ، حضور ۖ کا قول گیہوں گیہوں کے بدلے برابر سرابر ، ہاتھوں ہاتھ ]یعنی نقد ہو[اور زیادہ ہوا تو سود ہوگا ، اور اس میں چھ چیزیں گنوائی ، گیہوں ، جو ، کھجور ،نمک ، سونا ، اور چاندی ، اسی طرح ] یعنی مثلا بمثل ، یدا بید[
تشریح  : صاحب ہدایہ کی حدیث یہ ہے : عن ابی سعید الخدری قال قال رسول اللہ ۖ الذھب بالذھب والفضة بالفضة والبر بالبر والشعیر بالشعیر والتمر بالتمر والملح بالملح مثلا بمثل یدا بید فمن زاد او استزاد فقد اربی الآخذ والمعطی فیہ سواء ۔ (مسلم شریف ، باب الصرف وبیع الذھب بالورق، ص ٦٩٣، نمبر ١٥٨٧ ٤٠٦٤ بخاری شریف ، باب بیع الفضة بالفضة ،ص ٣٤٧، نمبر ٢١٧٠٢١٧٦)  
ترجمہ:  ٤ حدیث میں دو روایتیں ہیں ]١[ ایک ہے رفع کے ساتھ مثلُ بمثل ، اور دوسرا ہے نصب کے ساتھ مثلا بمثل ، پہلی صورت میں معنی ہوگا، بیع التمر ]کھجور کا بیچنا [ اور دوسری صورت میں معنی ہوگا ٫بیعوا التمر، ]کھجور کو بیچو[  
تشریح  : صاحب ہدایہ فرماتے ہیں کہ حدیث میں دو روایتیں ہیں ایک روایت میں مثل بمثل ، کے رفع کے ساتھ ہے اس 

Flag Counter