Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 8

351 - 540
وزنا بوزن۔ (مسلم شریف ، باب بیع القلادة فیھا خرز و ذھب ،ص ٦٩٤،نمبر ١٥٩١ ٤٠٧٨) اس حدیث میں ہے وزنا بوزن،اس سے بھی اس علت کا اشارہ ملتا ہے کہ چیز وزنی ہو تب سود ہوگا
]٣[ تیسری علت ہے دونوں کیلی ہوں ، چنانچہ والبر بالبر والشعیر بالشعیر والتمر بالتمر والملح بالملح، یہ چاروں کیلی چیزیں ہیں ، جس سے معلوم ہوا کہ کیلی چیز ہونا سود کی علت ہے۔(٢)  یا ابن عباس الا تتقی اللہ حتی متی تؤکل الناس الربا أما بلغک ان رسول اللہ  ۖ قال ذات یوم و ھو عند زوجتہ ام سلمة ......بعثت بصاعین من تمر عتیق الی منزل فلان فأتینا بدلھا من ھذا الصاع الواحد فألقی التمرة من یدہ و قال ردوہ ردوہ لا حاجة لی فیہ التمر بالتمر و الحنطة بالحنطة و الشعیر بالشعیر و الذھب بالذھب و الفضة بالفضة یدا بید مثلا بمثل لیس فیہ زیادة و الا نقصان فمن زاد او نقص فقد اربی و کل ما یکال او یوزن فقال ابن عباس ذکرتنی یا ابا سعید امرا أنسیتہ أستغفراللہ و اتوب الیہ و کان ینھی بعد ذالک اشد النھی ۔(سنن بیہقی ، باب من قال بجریان الربا فی کل ما یکال و یوزن ، ج  خامس، ص ٤٦٩، نمبر ١٠٥٢١)   اس حدیث میں ہے کہ کیلی اوروزنی چیز میں سود ہے (٣) اس حدیث مرسل میں بھی ہے ۔عن سعید بن المسیب ان رسول اللہ ۖ قال لا ربوا الا فی ذھب او فضة او مما یکال او یوزن و یؤکل و یشرب۔  (دار قطنی ،کتاب البیوع، ج ثالث، ص ١١ ،نمبر ٢٨١٠سنن بیہقی ، باب من قال بجریان الربا فی کل ما یکال و یوزن ، ج  خامس، ص ٤٦٩، نمبر ١٠٥٢١) اس حدیث مرسل میں صراحت ہے کہ سونا ،چاندی یا کیلی اور وزنی چیزیں سود ہیں جو کھائی اور پی جاتی ہوں۔(٤) اس قول تابعی میں اس کی صراحت ہے ۔عن ابن المسیب فی قبطیة بقبطیتین نسیئة کان لا یری بہ بأسا ، و قال انما الربا فیما یکال او یوزن ۔ ( مصنف عبد الرزاق، باب البز بالبز ، ج ثامن، ص ٢٧، نمبر ١٤٢٧٦) اس قول تابعی میں ہے کہ سود صرف کیلی اور وزنی چیزوں میں ہے ۔ 
لغت  :  ہدایہ کی عبارت میں یہ الفاظ بار بار آئیں گے ، انکا مطلب سمجھنا ضروری ہے۔
]١[…قدر : وزن کرنے کو ، اور کیل کرنے کو٫ قدر، کہتے ہیں کیونکہ اسی سے مقدار معلوم ہوتی ہے۔
 ]٢[ …معیار : وزن اور کیل کو معیار کہتے ہیں ، کیونکہ وزن کے ذریعہ اور کیل کے ذریعہ ہی دو چیزوں کا معیار معلوم ہوتا ہے ۔ 
]٣[…صورةً مماثلت : کیل اور وزن کو ٫صورةً مماثلت ،کہتے ہیں ، اسی کو ذات کے اعتبار سے مماثلت کہتے ہیں ۔
]٤[…معنوی مماثلت:  مبیع اور ثمن کی جنس ایک ہوتو٫ معنوی مماثلت ،ہوتی ہے

Flag Counter