Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 8

35 - 540
لیہ (٩) فن کانت النقود مختلفة فالبیع فاسد لا أن یبین أحدہا  ١    وہذا ذا کان الکل ف الرواج سواء لأن الجہالة مفضیة لی المنازعة لا أن ترتفع الجہالة بالبیان أو یکون أحدہا أغلب وأروج فحینئذ یصرف لیہ تحریا للجواز  ٢  وہذا ذا کانت مختلفة ف المالیة فن کانت سواء فیہا کالثنائ والثلاث والنصرت الیوم بسمرقند والاختلاف بین العدالی بفرغانة 

ترجمہ: ٢   اور اس میں جواز کے لئے تحری ہے ، اس لئے اسی کی طرف پھیرا جائے گا۔ 
تشریح: اگر غالب سکے کا اعتبار نہ کرے تو بیع فاسد ہو جائے گی اس لئے غور کرکے جائز کی طرف لانے کے لئے اس سکے کو لازم کیا جائے جس کا رواج زیادہ ہے ۔
لغت: تحری : غور و فکر کرنا ، تحری للجواز کا ترجمہ ہے بیع جائز ہونے کے لئے غور و فکر کرنا ۔   
ترجمہ:  (٩) پس اگر نقود مختلف ہوں تو بیع فاسد ہوگی مگر یہ کہ ایک نقد کو بیان کردے ۔
۔لیکن اگر تمام ہی سکوں کا رواج برابر ہے اور ہر ایک کی مالیت مختلف ہے تو اب جہالت کی وجہ سے بیع فاسد ہوگی۔کیونکہ بائع اعلی سکہ طلب کرے گا اور مشتری ادنی سکہ دینا چاہے گا۔اور کوئی سکہ متعین نہیں ہے اس لئے نزاع ہوگا۔اس لئے بیع فاسد ہو جائے گی۔البتہ اگر مجلس ختم ہونے سے پہلے کوئی ایک سکے کی نشان دہی کردی جائے تو وہی سکہ متعین ہو کر بیع جائز ہو جائے گی۔  
اصول:  تعین نہ ہوتے وقت غالب کا اعتبار کیا جائے گا ۔اور کوئی سکہ غالب نہ ہو تو جہالت کی وجہ سے بیع فاسد ہوگی۔
لغت:  نقد البلد  :  شہر کا سکہ۔
ترجمہ:  ١   یہ مسئلہ اس وقت ہے کہ رواج میں تمام سکے برابر ہوں ، اس لئے کہ جہالت جھگڑے تک پہونچائے گی ، مگر یہ کہ بیان کرکے جہالت ختم کردے ، یا کوئی ایک غالب ہو اور اس کا رواج زیادہ ہو ، تو اس وقت بیع جائز کرنے کے لئے اسی کی طرف پھیرا جائے گا ۔
تشریح:  تمام سکوں کی قیمت الگ الگ ہے اور شہر میں سب کا رواج برابر ہے ، کسی ایک کا رواج زیادہ نہیں ہے ، تب بیع فاسد ہو گی ، کیونکہ یہ جہالت جھگڑے تک پہونچائے گی ، اس لئے بائع اعلی درجے کا مانگے گا اور مشتری ادنی سکہ دینا چاہے گا اس لئے جھگرا ہو جائے گا اسلئے بیع فاسد ہو جائے گی ۔ لیکن مجلس ختم ہونے سے پہلے پہلے کسی ایک سکے کا تعین کر دے تو اب وہی سکہ متعین ہو جائے گا اور بیع جائز ہو جائے گی ۔ یا کسی ایک سکے کا رواج زیادہ ہو تو وہی سکہ متعین ہو جائے گا تاکہ بیع جائز رہے  
ترجمہ:  ٢  یہ بیع کا فساد جب ہے کہ مالیت مختلف ہو ، پس اگر سب کی مالیت برابرا ہو جیسے جیسے ثنائی سکہ ، ثلاثی سکہ ، اور نصرتی سکہ آج کل سمرقند میں رائج ہے ، یا عدالی سکے میں اختلاف ہے فرغانہ میں تو بیع جائز ہو گی ۔
 
Flag Counter