Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 8

344 - 540
شرطاہ بعد العقد ٤  ثم ذا صح یلتحق بأصل العقد لأن وصف الشیء یقوم بہ لا بنفسہ ٥ بخلاف حط الکل لأنہ تبدیل لأصلہ لا تغییر لوصفہ فلا یلتحق بہ ٦  وعلی اعتبار الالتحاق لا تکون الزیادة عوضا عن ملکہ ٧  ویظہر حکم الالتحاق ف التولیة والمرابحة حتی یجوز علی 

ترجمہ  : ٤   پس جب کمی اور زیادتی کرنا صحیح ہوا تو یہ اصل عقد کے ساتھ لاحق ہوجائے گا ، کیونکہ کسی چیز کی صفت اسی کے ساتھ چپکتی ہے خود قائم نہیں رہتی ۔ 
تشریح  : جب  بیع کی صفت میں تبدیل ہوگئی یعنی رابح سے عادل ، یا خاسر ہوگئی تو یہ صفت اصل عقد اور اصل ثمن کے ساتھ مل جائے گی اور یوں سمجھا جائے گا کہ اب اتنے میں بیچا ہے۔
وجہ  : اس کی وجہ یہ فرماتے ہیں کہ یہ صفت ہے ، اور صفت کا قاعدہ یہ ہے کہ یہ خود بخود قائم نہیں رہتی ، بلکہ اپنے اصل کے ساتھ چپک جاتی ہے ، اس لئے پہلی قیمت کے ساتھ مل جائے گی ۔
لغت  : وصف الشیٔ یقوم بہ لا بنفسہ :  یہ ایک منطقی قاعدہ ہے ۔کسی چیز کی صفت خود قائم نہیں رہتی بلکہ وہ اپنے اصل کے ساتھ چپک کر رہتی ہے ۔ یلتحق : لحق سے مشتق ہے ، کسی چیز کے ساتھ لاحق ہونا ، اس کے ساتھ چپک کر رہنا۔
ترجمہ : ٥  بخلا پورا ثمن ہی کم کردے تو تو یہ اصل بیع کوہی تبدیل کرنا ہے ]وہ ہبہ بن گیا[ وصف کو بدلنا نہیں ہے اس لئے اصل کے ساتھ نہیں ملے گا ۔ 
تشریح  : بائع نے تمام ثمن معاف کردیا تو یہ عقد اب بیع نہیں رہا بلکہ ہبہ بن گیا ، یہ صفت کی تبدیل نہیں ہے ، بلکہ عقد کی تبدیل ہے ، کہ بیع سے ہبہ بن گیا ۔ اس لئے صفت کی طرح کسی کے ساتھ چپکا ئی نہیں جائے گی۔
ترجمہ  : ٦  لاحق کرنے کے اعتبار سے زیادتی اپنے ملک کے بدلے میں نہیں ہوگی ۔ 
تشریح  : یہ امام شافعی  کو جواب ہے ، انہوں نے کہا تھا کہ مشتری پہلے ہی قیمت سے مبیع کا مالک بن چکا ہے اب جو زیادہ دیا اسکو ثمن بنائیں تو ایسا ہوا کہ اپنے ہی ملک کے لئے زیادہ رقم دی۔ تو اس کا جواب دیا جا رہا ہے کہ جب اس دو درہم کو بھی اصل ثمن کے ساتھ لاحق کردیں گے تو یہ زیادتی مبیع کے مقابلے میں ہوجائے گی ، اپنی ملکیت کے مقابلے میں نہیں ہوگی ۔
 ترجمہ  : ٧  تولیہ اور مرابحہ میں لاحق کرنے کا حکم ظاہر ہوگا ، یہاں زیادتی میں کل پر مرابحہ تولیہ کرے گا اور کمی کی صورت میں باقی پر مرابحہ اور تولیہ کرے گا ۔ 
تشریح  : مثلا دس درہم میں کپڑا خریدا تھا اور مشتری نے دو درہم زیادہ کردیا تو مرابحہ اور تولیہ بارہ درہم پرکرے گا ۔ اور بائع نے دو درہم کم کردیا تھا تو اب مرابحہ اور تولیہ آٹھ درہم پر کرے گا کیونکہ کمی اور زیادتی اصل عقد کے ساتھ مل گئی ۔

Flag Counter