Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 8

336 - 540
غرر انفساخ العقد٥  والحدیث معلول بہ عملا بدلائل الجواز والجارة قیل علی ہذا الخلاف ولو سلم فالمعقود علیہ ف ٦ الجارة المنافع وہلاکہا غیر نادر.(١٩٢) قال ومن اشتری مکیلا 

تشریح  : حدیث میں ہے کہ دھوکے کی بیع نہ کرو ، حدیث یہ ہے ۔ عن ابی ہریرة قال نھی رسول اللہ ۖعن بیع الغرر و عن بیع الحصاة۔ ( ابن ماجة شریف ، باب النھی عن بیع الحصاة و عن بیع الغرر ، ص ٣١٤، نمبر ٢١٩٤)  اس  حدیث میں ہے کہ دھوکے کی بیع سے حضور ۖ نے منع فرمایا ۔۔ اس حدیث کی تاویل فرماتے ہیں کہ ۔ مبیع ضائع ہونے کی وجہ سے پہلی بیع ٹوٹ جائے یہ دھوکہ ہے ، اور حدیث میں اسی دھوکے سے روکا ہے ، اور زمین کے ضائع ہونے کا خطرہ نہیں ہے اس لئے اس سے منع نہیں ہے 
ترجمہ  : ٥  اوپر جو قبضے والی حدیث گزری اس کی تاویل ہے بیع کے جائز ہونے کی دلیل سے ۔
تشریح : اوپر یہ حدیث گزری کہ قبضہ کئے بغیر مبیع مت بیچو۔ اس کی تاویل کرتے ہیں ۔دوسری احادیث میں مطلقا بیچنا جائز ہے ، چاہے قبضہ کر چکا ہو یا قبضہ نہ کیا ہو ، اور چاہے منقولی چیز ہو یا غیر منقولی ہو ۔ اس لئے اس حدیث کی وجہ سے یہ تخصیص کی جائے گی کہ جن چیزوں میں ہلاک ہونے کا خطرہ ہو ، جیسے گیہوں ، چاول اس کے بارے میں اوپر کی حدیث میں منع فرمایا کہ قبضہ کئے بغیر مت بیچو 
لغت  : بدلائل الجواز : کا مطلب یہ ہے کہ حدیث میں سب قسم کی چیزوں کو بیچنا جائز ہے ، چاہے منقولی ہو یا غیر منقولی ، اور چاہے اس پر قبضہ کیا ہو یا نہ کیا ہو۔   
 ترجمہ :  ٦  اور اجرت کہا گیا ہے کہ اختلاف پر ہے ، اور اگر تسلیم کرلیا جائے تو اجرت میں اصل چیز نفع ہے ، اور اس کا ہلاک ہونا نادر نہیں ہے ۔  
تشریح  :  زمین کواجرت پر دینے کے بارے میں بھی اختلاف ہے ، امام ابو حنیفہ  اور امام ابو یوسف فرماتے ہیں کہ قبضہ کرنے سے پہلے اجرت پر دے سکتا ہے ۔ اور امام محمد   فرماتے ہیں کہ قبضہ کرنے سے پہلے اجرت پر نہیں دے سکتا ۔اگر یہ اختلاف ہو تو امام محمد   ہمارے خلاف استدلال نہیں کر سکتا ۔اور اگر تسلیم کر لیا جائے کہ شیخین کا مسلک بھی یہی ہے کہ زمین پر قبضہ کئے بغیر اجرت پر نہیں دیا جا سکتا تو اسکی وجہ ہوگی کہ اجرت کا مقصد زمین سے نفع حاصل کرنا ہے اور اس کا ہلاک ہونا بہت ممکن ہے۔ مثلا زمین کو تین مہینے کے لئے دھان بونے کے لئے اجرت پرلی، لیکن زمین والے نے تین مہینے تک قبضہ ہی نہیں دیا جسکی وجہ سے فصل کا وقت ختم ہوگیا تو نفع کا نقصان ہے اس لئے زمین پر قبضہ کرنے سے پہلے اجرت پر نہ دے ۔ 
 ترجمہ  :  (١٩٢)کسی نے کیلی چیز کیل کرکے خریدی یا وزنی چیز وزن کرکے خریدی پھر اس کو کیل کیا یا وزن کیا پھر اس کو 

Flag Counter