Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 8

332 - 540
مؤجل فیرجع بفضل ما بینہما٣  ولو لم یکن الأجل مشروطا ف العقد ولکنہ منجم معتاد قیل لا بد من بیانہ لأن المعروف کالمشروط وقیل یبیعہ ولا یبینہ لأن الثمن حال. (١٨٩)قال ومن ولی رجلا شیئا بما قام علیہ ولم یعلم المشتر بکم قام علیہ فالبیع فاسد] لجہالة الثمن[ فن أعلمہ البائع ف المجلس فہو بالخیار ن شاء أخذہ ون شاء ترکہ ١ لأن الفساد لم یتقرر فذا حصل العلم ف المجلس جعل کابتداء العقد وصار کتأخیر القبول لی آخر المجلس ٢  وبعد الافتراق 

نقد ہے ۔ 
تشریح  : عقد میں ادھار کی شرط نہ ہو ، لیکن اس بیع میں عادت یہ ہو کہ قسطوار قیمت ادا کرتے ہیں تو بعض حضرات فرماتے ہیں کہ اس قسط وار کو بیان کرے ، کیونکہ جو مشہور ہے ، وہ شرط لگانے کی طرح ہے اور بعض دوسرے حضرات نے فرمایا کہ بیان کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ حقیقت میں یہ ثمن نقد ہی واجب ہے ، یہ تو صرف عادت کی وجہ سے کرتے ہیں اس لئے اسکو بیان کی ضرورت نہیں ہے   
ترجمہ  : (١٨٩)   جتنے میں پڑا ہے اس پر تولیہ کیا ، اور مشتری کو پتہ نہیں کہ کتنے میں پڑا ہے ، تو ثمن میں جہالت کی وجہ سے بیع فاسد ہوگی ، پس اگر بائع نے مجلس میں بتا دیا تو مشتری کو اختیار ہوگا ، چاہے تو لے اور چاہے تو چھوڑ دے ۔ 
ترجمہ  : ١  اس لئے کہ فساد ابھی مستحکم نہیں ہوا ہے ، پس جب مجلس میں علم ہوگیا تو یوں سمجھو کہ شروع سے عقد کیا ، اور مجلس کے آخیر تک قبول کرنے کی تاخیر ہوئی ۔
تشریح  : بائع نے یوں کہا کہ جتنے میں مجھے پڑا ہے اس پر تولیہ کرتا ہوں ، اور مشتری کو یہ علم نہیں ہے کہ کتنے میں پڑا ہے تو چونکہ ثمن مجہول ہے اس لئے بیع فاسد ہوجائے گی ۔ اور اگر مجلس میں بتا دیا کہ اتنے میں پڑا ہے تو اب مشتری کو اختیار ہوگا ، چاہے تو لے اور چاہے تو رد کردے ۔ 
وجہ : اس کی وجہ یہ ہے کہ مجلس ختم ہونے کے بعد ثمن کی جہالت مستحکم ہوگی ، اس کے پہلے وہ مستحکم نہیں ہے ، فساد مستحکم ہونے سے پہلے اس کو اٹھا دیا تو بیع جائز ہوجائے گی ، البتہ اب مشتری کو ثمن کا علم ہوا ہے اس لئے لینے یا نہ لینے کا اختیار ہوگا۔
ترجمہ : ٢  اور مجلس سے جدا ہونے کے بعد فساد مستحکم ہوگیا اس لئے اصلاح قبول نہیں کرے گا، اس کی مثال ، کسی چیز کو اس پر لکھی ہوئی قیمت سے بیچنا ہے، جبکہ مجلس میں اس کا علم ہوگیا ہو ۔
اصول : یہ مسئلہ اس اصول پر ہے کہ مجلس تک خبر دے دے تو اصلاح ہوجائے گی ، اور بیع جائز ہوجائے گی ، اس کے بعد نہیں ۔ 

Flag Counter