Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 8

328 - 540
یوسف رحمہ اللہ ف الفصل الأول أنہ لا یبیع من غیر بیان کما ذا احتبس بفعلہ وہو قول الشافع رحمہ اللہ(١٨٤) فأما ذا فقأ عینہا بنفسہ أو فقأہا أجنب فأخذ أرشہا لم یبعہا مرابحة حتی یبین ١   لأنہ صار مقصودا بالتلاف فیقابلہا شیء من الثمن ٢  وکذا ذا وطئہا وہ بکر لأن 

ہے ۔ بشرطیکہ وطی کرنے سے شرمگاہ میں کوئی نقص نہ آیا ہو ۔ اگر شرمگاہ میں کوئی نقص آگیا ہو تو ثمن سے قیمت کم ہوجائے گی 
ترجمہ  : ٤  فصل اول کے بارے میںامام ابو یوسف  کی ایک روایت ہے کہ بغیر بیان کئے ہوئے مرابحہ کے طور پر نہ بیچے ، جیسا کہ بائع کے فعل سے کوئی چیز اس کے پاس محبوس ہوگئی ہو ۔ اور یہی قول امام شافعی  کا ہے۔   
تشریح  :  امام شافعی  کی رائے ہے ، اورحضرت امام ابو یوسف  کی ایک روایت یہ ہے کہ یہاں بھی بغیر یہ بیان کئے ہوئے کہ یہ باندی میرے یہاں کانی ہوئی ہے مرابحہ کے طور پر نہ بیچے، کیونکہ یہ احتیاط کا تقاضہ ہے ، اس کی ایک مثال دیتے ہیں کہ بائع نے خود کانی کردی ہو تو بیان کرنا پڑتا ہے ، اسی طرح یہاں خود بخود باندی کانی ہوگئی ہو تب بھی بیان کرنا ہوگا ۔   
ترجمہ  : (١٨٤) اگر خود بائع نے باندی کی آنکھ پھوڑ دی ، یا کسی اجنبی نے پھوڑا ، اور بائع نے اس کا تاوان لے لیا تو بغیر بیان کئے مرابحہ کے طور پر نہ بیچے ۔
ترجمہ  : ١  اس لئے کہ صفت کو خود ضائع کرکے وہ مقصودبن گیا ، اس لئے اس کے مقابلے پر کچھ ثمن ہوگا ۔  
اصول  :  یہ مسئلہ اس اصول پر ہے کہ صفت کو اپنے پاس روک لیا تو مرابحہ میں اس کو بیان کرنا ہو گا۔ 
تشریح  : یہاں تین صورتیں بیان کر رہے ہیں ۔ ]١[ پہلی صورت یہ ہے کہ  بائع نے خود باندی کی آنکھ پھوڑ دی تو گویا کہ ایک عضو اس نے اپنے پاس رکھ لیا ، اس لئے اس کے مقابلے میں ثمن کا کچھ حصہ ہوگا۔ ]٢[ دوسری صورت یہ ہے کہ اجنبی نے آنکھ پھوڑی ، اور اس کا تاوان بائع نے وصول کرلیا تو گویا کہ بائع نے صفت کو روک لیا اس کو بیان کرے بغیر مرابحہ نہ کرے ، کیونکہ یہ احتیاط کے خلاف ہے۔  
ترجمہ  : ٢  ایسے ہی اگر باندی سے وطی کی اس حال میں کہ وہ کنواری تھی]تو بیان کرنا ہوگا [ اس لئے کہ کنوارہ پن باندی کا ایک جز ہے جس سے مقابلے میں ثمن ہوتا ہے ، اور بائع نے اس کو محبوس کیا ہے ۔ 
تشریح : یہ تیسری صورت ہے کہ ۔ کنواری باندی کو خریدا تھا ، پھر بائع نے اس سے وطی کی ، تو مرابحہ کے وقت اس کو بیان کرنا ہوگا 
وجہ  : کنوارہ پن ایک اہم صفت ہے جسکو بائع نے ضائع کیا تو گویا کہ اس صفت کو بائع نے اپنے پاس رکھا اس لئے مرابحہ کے وقت اس کو بیان کرنا ہوگا ۔

Flag Counter