Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 8

327 - 540
اشتری جاریة فاعورت أو وطئہا وہ ثیب یبیعہا مرابحة ولا یبین  ١  لأنہ لم یحتبس عندہ شیئا یقابلہ الثمن لأن الأوصاف تابعة لا یقابلہا الثمن٢  ولہذا لو فاتت قبل التسلیم لا یسقط شیء من الثمن٣  وکذا منافع البضع لا یقابلہا الثمن والمسألة فیما ذا لم ینقصہا الوطئ٤  وعن أبی 

پندرہ درہم میں کپڑا بیچا ، اور ڈھائی ڈھائی درہم دونوں نے نفع کمایا بیع الثانی سے وہ بیع مراد ہے ۔      
ترجمہ  : (١٨٣)  کسی نے باندی خریدی اور وہ کانی ہوگئی ، یا ثیبہ ہونے کی حالت میں وطی کی تو ان چیزوں کو بیان کئے بغیر مرابحہ کر سکتا ہے ۔ 
ترجمہ  : ١  اس لئے کہ اپنے پاس کوئی ایسی چیز نہیں رکھی جس کے مقابلے میں ثمن ہو ، اس لئے کہ اوصاف کے مقابلے میں کوئی ثمن نہیں ہوتا ۔ 
اصول  : ]١[یہ مسئلہ اس اصول پر ہے کہ بائع نے اپنے پاس کوئی چیز نہیں رکھی ہے ، یا عیب دار نہیں کیا ہے تو اس کو بیان کئے بغیر مرابحہ کے طور پر بیچ سکتا ہے ، یہ کوئی دھوکہ نہیں ہے ۔ ]٢[… دوسرا اصول یہ ہے کہ وصف کے مقابلے میں کوئی ثمن ، اور رقم نہیں ہوتی ۔ البتہ اس کے فوت ہونے سے مشتری کو لینے یا نہ لینے کا اختیار  ملے گا ۔ 
تشریح  : کسی نے باندی خریدی  اور وہ کانی ہو گئی ، یا ثیبہ ہونے کی حالت میں اس سے وطی کی تو مرابحہ کرتے وقت اس عیب کو بتانے کی ضرورت نہیں ہے ، اس کے بتائے بغیر مرابحہ کر سکتا ہے ، اور اسی قیمت پر مرابحہ کرے جس میں خریدی ہے ۔
وجہ  : اس کی وجہ یہ ہے کہ دونوں آنکھوں کا سالم ہونا ، اور کانا ہونا صفت ہے اور اس صفت کے بدلے میں کوئی ثمن نہیں ہوتا ، اس لئے اس کی کمی سے نہ قیمت کم ہوگی اور نہ بتانا ضروری ہے ۔اسی طرح باندی پہلے سے ثیبہ ہے اور اس پر وطی کرلی تو بائع نے اپنے پاس کوئی وصف نہیں رکھا اس لئے اس کو بتانے کی ضرورت نہیں ہے ۔ 
ترجمہ  : ٢  اسی لئے اگر سپرد کرنے سے پہلے وصف فوت ہوجائے تو ثمن کم نہیں ہوگا ۔
تشریح : یہ دلیل کی ایک مثال ہے، کہ بائع نے صحیح سالم باندی مشتری کے ہاتھ بیچی ، لیکن ابھی سپرد نہیں کیا تھا کہ کانی ہوگئی ، تو اس کانا پن کے بدلے میں ثمن کا کوئی حصہ کم نہیں ہوگا ، البتہ لینا ہو تو پوری قیمت دے کر لے ، یا پھر چھوڑ دینے کا اختیار ہوگا۔    
ترجمہ  : ٣  ایسے ہی بضع کے منافع کے بدلے میں کوئی ثمن نہیں ہوتا ۔ اور مسئلہ اس صورت میں ہے جبکہ وطی کرنے سے عورت میں کوئی کمی نہ آئی ہو
تشریح  : اگرپہلے سے وطی کی ہوئی نہیں ہے تب تو وطی کرنے سے کمارا پن زائل ہوتا ہے ، اور اس کے مقابلے میں قیمت ہوتی ہے ، لیکن اگر وطی کی ہوئی ہے اور ثیبہ ہے تو اس سے وطی کرنے میں ، اور بضع سے فائدہ حاصل کرنے میں کوئی قیمت نہیں 

Flag Counter