Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 8

320 - 540
فتعین الحط٥  وف المرابحة لو لم یحط تبقی مرابحة ون کان یتفاوت الربح فلا یتغیر التصرف فأمکن القول بالتخییر ٦ فلو ہلک قبل أن یردہ أو حدث فیہ ما یمنع الفسخ یلزمہ جمیع الثمن ف الروایات الظاہرة لأنہ مجرد خیار لا یقابلہ شیء من الثمن کخیار الرؤیة والشرط ٧ بخلاف خیار العیب لأنہ المطالبة بتسلیم الفائت فیسقط ما یقابلہ عند عجزہ. 

لغت  : یتغیر : بدل جائے گا ، یہاں مراد ہے کہ تولیہ نہیں رہے گا مرابحہ ہوجائے گا۔
ترجمہ : ٥  مرابحہ میں اگر کم نہ کیا جائے تب بھی مرابحہ ہی باقی رہے گا بس نفع میں فرق ہوگا اس لئے بیع نہیں بدلے گی اس لئے اختیار دینے کی بات ممکن ہے ۔
 تشریح  : اگر مرابحہ میں جھوٹ بولی ہوئی رقم ]پانچ پونڈ[کم نہیں کی تب بھی سترہ پونڈ میں مرابحہ ہوگا ، اور کم کی تو بارہ پونڈ میں مرابحہ ہوگا ، تا ہم دونوں صورتوں میں مرابحہ ہی ہوگا تولیہ نہیں ہوگا اس لئے کم کرنے کی ضرورت نہیں ہے ، البتہ چونکہ دھو کہ ہوا ہے اس لئے لینے یا نہ لینے کا اختیار ہوگا۔ 
 لغت : فامکن القول بالتخییر :  اس عبارت کا مطلب یہ ہے کہ مشتری کو لینے یا نہ لینے کا اختیار ہوگا، یہ کہنا ممکن ہے ۔
ترجمہ  : ٦  پس اگر بائع کی طرف واپس کرنے سے پہلے مبیع ہلاک ہوگئی ، یا اس میں ایسی چیز پیدا ہوگئی جو بیع کے فسخ کو روکتی ہو تو مشتری کو پورا ثمن لازم ہوگا ، ظاہر روایت یہی ہے ، اس لئے کہ صرف واپس کرنے کا اختیار تھا جسکے مقابلے میں ثمن کا کچھ حصہ نہیں ہوتا ، جیسے کہ خیار رویت اور خیار شرط ۔ 
تشریح  : مرابحہ اور تولیہ کے جن صورتوں میں مشتری کو بائع کی طرف مبیع واپس کرنے کا حق ہے ان صورتوں میں مبیع ہلاک ہوگئی، یا مبیع میں کوئی ایسی چیز پیدا ہوگئی جس کی وجہ سے مبیع کو بائع کی طرف واپس کرنا نا ممکن ہوگیا تو مشتری کو پورا ہی ثمن ادا کرنا ہو گا ۔ 
وجہ :  واپس کرنے کا اختیار صرف ایک اختیار ہے ، جیسے خیار رویت ، یا خیار شرط ایک اختیار ہے ، انکے مقابلے میں کوئی قیمت نہیں ہوتی ، اس لئے واپس نہ کرنے کی وجہ سے کوئی رقم کم نہیں کی جائے گی ۔  
ترجمہ :  ٧  بخلاف خیار عیب کے اس لئے کہ فوت شدہ چیز کے واپس لینے کا مطالبہ ہے اس لئے واپسی سے عاجز کے وقت میں اتنا ثمن کم ہوجائے گا ۔ 
تشریح  : خیار عیب میں مبیع واپس کرنا نا ممکن ہوجائے تو عیب کا جتنا نقصان ہے مشتری اتنا کم کرکے ثمن واپس دے گا ۔ 
وجہ  : عیب کی وجہ سے جو نقصان ہے اس کی تلافی کا مطالبہ ہے ، اس لئے مشتری اتنی قیمت کم کرے گا ۔ 

Flag Counter