Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 8

317 - 540
خیانة ف التولیة أسقطہا من الثمن(١٧٩) وقال أبو یوسف رحمہ اللہ یحط فیہما وقال محمد 

وخسروا فقال المنان والمسبل ازارہ والمنفق سلعتہ بالحلف الکاذب۔  (ترمذی شریف، باب ماجاء فیمن حلف علی سلعة کاذبا ،ص٢٩٥، نمبر ١٢١١) اس حدیث میں اشارہ ہے کہ جو جھوٹی قسم کھا کر اپنے سامان کا بھاؤ بڑھائے اس پر اللہ کاعذاب ہے، لیکن بیع صحیح ہوجائے گی ۔  
نوٹ : اگردونوں جھوٹ کے تین پونڈ کم کرکے لینے دینے پر راضی ہو جائیں تو ایسا کر سکتے ہیں۔ البتہ قانونی طور پر بائع کو اس پر مجبور نہیں کر سکتے۔ 
  ترجمہ  : (١٧٨)اور اگر خیانت پر مطلع ہو ابیع تولیہ میں تو ثمن میں سے اتنا کم کرے گا۔ 
اصول  :یہ مسئلہ اس اصول پر ہے کہ جو لفظ تولیہ بولا ہے اسی کی حقیقت پر فیصلہ کیا جائے گا اور اسی قیمت پر مشتری کو لینے کا حق ہوگا۔ 
تشریح : مثلا دس پونڈ میں کپڑا خریدا تھااور جھوٹ بولاکہ  پندرہ پونڈ میں خریدا ہوںاور پندرہ پونڈ ہی پر تولیہ کرتا ہوںتو امام ابو حنیفہ کے نزدیک اس صورت میں پانچ پونڈ کم کرکے دس پونڈ ہی میں لے گا ۔
 وجہ : تولیہ کہتے ہیں اس بیع کو کہ جتنے میں خریدا ہے اتنے میں ہی دوںگا اور حقیقت میں دس پونڈ ہی میں خریدا تھا۔جھوٹ بولا تھا کہ پندرہ پونڈ میں خریدا تھا ۔اس لئے جتنے میں خریدا تھا اتنے ہی میں مشتری لے گا۔  
اصول : بیع مرابحہ اور تولیہ کا مدار ان کے الفاظ پر ہوگا۔ 
 ترجمہ  :(١٧٩) اور امام ابو یوسف نے فرمایا دونوں صورتوں میں کم کیا جائے گا،اور امام محمد نے فرمایا دونوں صورتوں میں کم نہیں کیا جائے گالیکن دونوں کو اختیار دیا جائے گا۔ 
اصول  : امام ابو یوسف  کا اصول یہ ہے کہ مرابحہ کے وقت مرابحہ ہو گا اور تولیہ کے وقت تولیہ ہوگا ، البتہ جھوٹ بول کر جتنا لیا ہے وہ کم کر دیا جائے گا۔  
تشریح  : امام ابو یوسف فرماتے ہیں کہ تولیہ اور مرابحہ دونوں صورتوں میں جتنی قیمت جھوٹ بول کر لی ہے اتنی قیمت کم کرکے مشتری کو لینے کا اختیار ہوگا۔مثلا مثال مذکور میں دس پونڈ میں خریدا تھا اور جھوٹ بولا تھا کہ پندرہ پونڈ میں خریدا ہے تو پانچ پونڈ جھوٹ بول کر لئے تھے اس لئے مرابحہ اور تولیہ دونوں صورتوں میں پانچ پونڈ کم کرکے لے گا۔اس لئے مرابحہ کی شکل میںسترہ کی بجائے بارہ پونڈ دے گا اور تولیہ کی شکل میں دس پونڈ ہی دے گا۔ اور آگے صاحب ہدایہ یہ فرما رہے ہیں کہ جتنا جھوٹ بولا ہے اس میں کم کیا جائے گا ، اور اس کی مناسبت سے نفع میں بھی کم کیا جائے گا ۔ 

Flag Counter