Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 8

313 - 540
باعہ بربح درہم أو بشیء من المکیل موصوف جاز١  لأنہ یقدر علی الوفاء بما التزم (١٧٤)ون باعہ بربح دہ یازدہ لا یجوز ١ لأنہ باعہ برأس المال وببعض قیمتہ لأنہ لیس من ذوات الأمثال 

درہم کے بدلے بیچا ، یا کوئی متعین کیلی چیز کے بدلے بیچا تو جائز ہے ۔ 
ترجمہ : ١   اس لئے کہ مشتری ثانی نے جو لازم کیا اس کو پورا کرنے پر قادر ہے ۔
لغت : ذواة القیم : جسکی قیمت لازم ہو ، اور اس کا مثل نہ دے سکے ، جیسے گائے ، بیل وغیرہ اس کو٫ ذواة القیم ، کہتے ہیں ۔ ذواة الامثال : جس کا مثل موجود ہو ، جیسے گیہوں چاول وغیرہ ، اس کو ٫ذواة الامثال ، کہتے ہیں۔ 
اصول : یہ مسئلے اس اصول پر ہیں کہ ثمن ذواة القیم ہو ، مثلا بیل ہو ، لیکن مشتری اس کے دینے پر قادر ہو تو اس سے بیع تولیہ ، یا مرابحہ جائز ہوجائے گی ۔ 
نوٹ : اوپر کا یہ متن خود صاحب ہدایہ کا بنایا ہوا ہے ، قدوری میں نہیں ہے ، اور اس کا سمجھنا ذرا مشکل ہے ۔یہاں چار صورتیں ہیں ، جن میں تین جائز کی ہیں ، اور چوتھی ناجائز کی ہے ۔
تشریح : ]١[ پہلی صورت مثلازید نے بیل کے بدلے دو من چاول عمر سے خریدا ، عمر نے اس بیل کو خالد کو دے دیا اب زید نے یہ دو من چاول خالد کے ہاتھ بیل کے بدلے میں بیچا، اور بیع تولیہ کیا تو جائز ہے۔
وجہ : کیونکہ یہاں دو من چاول کی قیمت بیل ذواة القیم ہے ، لیکن خالد اس بیل کا مالک ہے اور اس کے دینے پر قادر ہے اس لئے ذواة القیم ہونے کے باوجود بیع تولیہ ہو جائے گی ۔ 
 ]٢[دوسری صورت یہ ہے کہ زید نے خالد سے وہ بیل بھی لیا اور متعین پانچ درہم بھی لیا ، اور مرابحہ کیا تب بھی جائز ہے کیو نکہ خالد بیل دینے پر بھی قادر ہے اور پانچ درہم بھی دینے پر قادر ہے ۔ 
]٣[تیسری صورت یہ ہے کہ بیل کے علاوہ متعین کیلی چیز مثلا تین کیلو گیہوں بھی لیا اور مرابحہ کیا تب بھی جائز ہے ، کیونکہ خالد بیل دینے پر بھی قادر ہے ، اور تین کیلو گیہوں بھی دینے پر قادر ہے ۔
لغت : باعہ بربح دراہم : بیل کے علاوہ کچھ متعین درہم نفع لیکر بیچا ۔ بشیء من المکیل موصوف : اس عبارت کامطلب یہ ہے کہ بیل کے ساتھ کیلی چیز جو متعین ہواس پر مرابحہ کرے۔موصوف کیلی چیزمثلا گیہوں کی صفت بھی بیان کیا ہو اور اس کی مقدار مثلا تین کیلو ہے وہ بھی بیان کیا ہو ۔   
 ترجمہ  : ( ١٧٤) اور اگر بیچا دس فیصد کے نفع  کے ساتھ تو یہ مرابحہ جائز نہیں ہے ۔
ترجمہ  : ١  اس لئے کہ رأس المال کے بدلے میں بیچا اور اس کی بعض قیمت کے بدلے میں بیچا ، اور وہ ذواة الامثال میں 

Flag Counter