Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 8

308 - 540
الولد مانع من الفسخ وعندہما تکون بیعا ١٧ والقالة قبل القبض ف المنقول وغیرہ فسخ عند أب حنیفة رحمہ اللہ ومحمد رحمہ اللہ کذا عند أب یوسف رحمہ اللہ ف المنقول لتعذر البیع١٨  وف العقار یکون بیعا عندہ لمکان البیع فن بیع العقار قبل القبض جائز عندہ. (١٦٩)قال وہلاک الثمن لا یمنع صحة القالة وہلاک المبیع یمنع منہا ١ لأن رفع البیع 

بچہ ثمن اول پر فسخ سے مانع ہے ۔ اور صاحبین  کے نزدیک بیع جدید ہوجائے گی ۔ 
اصول  : یہ مسئلہ اس اصول پر ہے کہ پہلی ہی مبیع پر اقالہ ہوگا ، اور اگر اضافہ ہوگیا ہے تو اقالہ باطل ہوجائے گا ۔ 
تشریح  :  چونکہ پہلی مبیع پر اقالہ ہوتا ہے ، یہاں باندی نے بچہ دے دیا ہے اس لئے اقالہ باطل ہوجائے گا ،  اور پہلی بیع برقرار رہے گا ۔ اور صاحبین  کے نزدیک نئی بیع ہوسکتی ہے اس لئے بیع جدید ہوکر اقالہ درست ہوجائے گا ۔      
ترجمہ  : ١٧   اور قبضہ کرنے سے پہلے اقالہ کرنا منقولی چیز میںاور غیر منقولی چیز میں امام ابو حنیفہ  اور امام محمد  کے نزدیک فسخ ہے ۔اور ایسے ہی امام ابو یوسف  کے نزدیک منقولی چیز میں، کیونکہ اس میں بیع متعذر ہے ۔ 
اصول : یہ مسئلہ اس اصول پر ہے کہ منقولی چیز ، جیسے گیہوں ، چاول پر قبضہ کرنے سے پہلے بیچنا جائز نہیں ہے ، اور اس لئے قبضہ سے پہلے اس کو بائع کی طرف واپس کرنا تمام کے نزدیک فسخ ہی ہوگا۔ 
تشریح  :  منقولی چیز پرقبضہ کرنے سے پہلے اقالہ کرنا امام ابو حنیفہ   اور امام محمد کے نزدیک فسخ ہے ، کیونکہ قبضہ کرنے سے پہلے اس کو بیچنا جائز نہیں ہے اس لئے کسی کے نزدیک بھی بیع نہیں ہو سکے گی ،ثمن اول پر فسخ ہی ہوگا ۔ چونکہ منقولی چیز میں قبضہ کرنے سے پہلے بیع نہیں ہوسکے گی اس لئے امام ابو یوسف  کے نزدیک بھی فسخ ہی ہوگا ۔
ترجمہ ١٨  اور زمین میں امام ابو یوسف  کے نزدیک بیع ہو گی اس لئے کہ زمین پر قبضہ کرنے سے پہلے انکے نزدیک بیع ہو سکتی ہے  
اصول  : یہ مسئلہ اس اصول پر ہے کہ غیر منقولی چیز، مثلا زمین اور مکان ، پر قبضہ نہ کیا ہو اس سے پہلے مشتری اس کو کسی کے ہاتھ بیچنا چاہے تو بیچ سکتا ہے ۔ 
تشریح : زمین پر قبضہ کرنے سے پہلے اقالہ کرے تو امام ابو یوسف کے نزدیک یہ بیع ہوگی ، کیونکہ انکے نزدیک زمین پر قبضہ کرنے سے پہلے بیع کر سکتاہے ۔   
 ترجمہ  :(١٦٩) اور ثمن کا ہلاک ہونا اقالہ کے صحیح ہونے کو نہیں روکتا اور مبیع کا ہلاک ہونا اس کے صحیح ہونے کو روکتا ہے۔ 
ترجمہ  : ١    اس لئے کہ بیع کو اٹھانا اسکے موجود ہونے کا تقاضہ کرتا ہے ، اور بیع مبیع سے قائم ہوتی ہے نہ کہ ثمن سے ]اس لئے 

Flag Counter