Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 8

294 - 540
جاز التفریق بینہما لأن النص ورد بخلاف القیاس فیقتصر علی موردہ٥  ولا بد من اجتماعہما ف ملکہ لما ذکرنا حتی لو کان أحد الصغیرین لہ والآخر لغیرہ لا بأس ببیع واحد منہما ٦ ولو کان التفریق بحق مستحق لا بأس بہ کدفع أحدہما بالجنایة٧  وبیعہ بالدین٨  وردہ بالعیب لأن المنظور لیہ دفع الضرر عن غیرہ لا الضرار بہ.(١٦٥) قال فن فرق کرہ لہ ذلک وجاز العقد١ 

تشریح  : دو غلام میاں بیوی ہوں تو تفریق کی جا سکتی ہے، اس لئے کہ حدیث قیاس کے خلاف وارد ہوئی ہے کہ کیونکہ قیاس کا تقاضہ یہ ہے کہ اس کی ملکیت ہے اس لئے جدا کر  سکتا ہے ، لیکن بچے کو تکلیف کی وجہ سے حدیث میں منع فرمایا ہے ، اور حدیث میں بچے اور اس کی والدہ کے درمیان تفریق نہ کرے ہے، اس لئے اس سے آگے میاں بیوی میں ممانعت نہیں ہوگی ۔ 
لغت  : یقتصر علی موردہ : یہ محاورہ ہے ، کہ حدیث میں جتنا ثابت ہے اتنے ہی پر اکتفاء کیا جائے گا۔  
ترجمہ  : ٥  اور ضروری ہے کہ دونوں غلام ایک ہی ملکیت میں جمع ہو ں جیسا کہ ہم نے ذکر کیا ، یہاں تک دو بچوں میں سے ایک اس کا ہو اور دوسرا کسی اور کا ہو تو دونوں میں سے ایک کو بیچنے میں کوئی حرج نہیں ہے ۔ 
تشریحدونوں بچے ایک ہی مالک کی ملکیت ہو تو تفریق کرنا مکروہ ہے ، لیکن دونوں دو آدمی کی ملکیت ہیں تو ایک کو بیچنا جائز ہے 
ترجمہ : ٦  اگر تفریق کسی استحقاق کی وجہ سے ہے تب بھی دینے میں کوئی حرج نہیں ہے جیسے ایک بچے کو جنایت کی وجہ سے دیا  
تشریح  : دو غلام بھائی بھائی تھے ایک نے کسی کو مار دیا آقا نے اس کی جنایت میں اس کو دے دیا تو یہ تفریق جائز ہے ، کیونکہ اس کو جدا کرنا مقصود نہیں ہے بلکہ اپنے اوپر سے ضرر کو دفع کرنا ہے ، جسکی اس کو اجازت ہے ۔ 
ترجمہ  : ٧  ایک کو قرض میں بیچ دیا ۔ 
تشریح  : دو غلام بھائی بھائی تھے ، ایک کو تجارت کی اجازت دی تھی ، جس میں وہ اتنا مقروض ہوگیا کہ اس کو بیچ کر قرض ادا کرنا پڑا جسکی وجہ سے تفریق ہوئی تو یہ جائز ہے ۔
ترجمہ  : ٨  عیب کی وجہ سے واپس کرنا ، اسلئے کہ مقصود دوسرے سے نقصان کو دور کرنا ہے خود غلام کو نقصان دینا نہیں ہے
تشریح  : دو غلاموں کو خریدا اس میں سے ایک میں عیب تھا جسکی وجہ سے ایک کو واپس کیا   جسکی وجہ سے دو بھائیوں میں تفریق ہوئی تو جائز ہے ، کیونکہ یہاں اپنے سے نقصان دور کرنا  مقصودہے ، خود غلام کو نقصان دینا مقصود نہیں ہے اس لئے یہ مکروہ نہیں ہے ۔  
 لغت  : الاضرار بہ : اس کو نقصان دینا ، یعنی غلام کو نقصان دینا۔
ترجمہ  :(١٦٥) پس اگر دونوں کو علیحدہ کیا تو یہ مکروہ ہے۔اور بیع جائز ہوگی۔

Flag Counter