Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 8

290 - 540
البلد ف قحط وعوز وہو یبیع من أہل البدو طمعا ف الثمن الغال لما فیہ من الضرار بہم أما ذا لم یکن کذلک فلا بأس بہ لانعدام الضرر.(١٦١) قال والبیع عند أذان الجمعة١٠  قال اللہ تعالی وذروا البیع ٢ ثم فیہ خلال بواجب السع علی بعض الوجوہ٣  وقد ذکرنا الأذان المعتبر 

جسکی طرف صاحب ہدایہ نے اشارہ کیا ہے ۔  عن ابی ھریرة قال نھی النبی ۖ عن التلقی وان یبیع حاضر لباد  (بخاری شریف ، باب النھی عن تلقی الرکبان ،ص ٣٤٦،نمبر ٢١٦٢ مسلم شریف ، باب تحریم بیع الحاضر للبادی ،ص ٦٦٠، نمبر ١٥٢٠ ٣٨٢٤) اس حدیث میں منع فرمایا گیا ہے کہ شہر والے دیہات والوں سے ضرورت کے وقت سامان فروخت کرے۔
لغت : حاضر : شہروالے جو حاضر رہتے ہیں۔  بادٍ  :  دیہات والے۔عوذ :محتاج ہونا ۔
ترجمہ  : ٢  یہ جب ہے کہ شہر والے قحط میں ہوں اور تنگی میں ہوں ، اور وہ دیہات والوں سے گراں قیمت کے لالچ میں بیچتا ہو ، اس لئے کہ اس میں شہر والوں کو نقصان ہے ، بہر حال اگر یہ نہ ہو تو کوئی حرج کی بات نہیں ہے اس لئے کہ نقصان نہیں ہے ۔ 
وجہ  : اور شہروالوں کو ضرورت نہ ہو تو دیہات والوں سے بیچ سکتا ہے۔اس کی دلیل یہ اثر ہے سألت ابن عباس ما معنی قولہ لا یبیعن حاضر لباد؟ قال لا یکون لہ سمسار ۔ (بخاری شریف، باب النھی عن تلقی الرکبان، ص٣٤٦، نمبر ٢١٦٣ مسلم شریف ، باب تحریم بیع الحاضر للبادی ،ص٦٦١، نمبر ٣٨٢٥١٥٢١)اس اثر میں عبد اللہ بن عباس نے فرمایا کہ بیچنے والا تاجر دلال نہ بنے کہ زیادہ قیمت میں بیچے،پس اگر دلال نہیں بنتا ہے تو شہر والے دیہات والوں سے سامان بیچے تو جائز ہوگا مکروہ نہیں ہوگا۔  
 ترجمہ  :(١٦١)  اور منع کیا جمعہ کی اذان کے وقت بیع کرنے سے۔ 
ترجمہ :  ١   اللہ تعالی کا قول   وذروا البیع  کی وجہ سے  
تشریح :  جمعہ کی اذان ہو گئی ہو اس وقت بیع کرنا مکروہ ہے۔  
وجہ  :(١)آیت میں کہا گیا ہے کہ جمعہ کی اذان کے وقت بیع چھوڑ دینا چاہئے اور جمعہ کی طرف دوڑ پڑنا چاہئے۔یا ایھا الذین آمنوا اذا نودی للصلوة من یوم الجمعة فاسعوا الی ذکر اللہ وذروا البیع (الف) (آیت ٩ سورة الجمعة ٦٢) اس آیت میں بتایا گیا ہے کہ جمعہ کی اذان کے وقت بیع چھوڑ دے ۔اس لئے اسوقت بیع مکروہ ہے۔
ترجمہ  : ٢  پھر اس کی وجہ سے بعض مرتبہ واجب سعی میں خلل ہوتا ہے ۔
تشریح  : یہ دوسری دلیل ہے کہ بیع کرے گا تو نماز جمعہ کی طرف جانے کا جو حکم ہے اس میں بعض مرتبہ خلل واقع ہوگا اس لئے اس وقت بیع کرنا مکروہ ہے ۔

Flag Counter