Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 8

282 - 540
جہة البائع فینقطع حق الاسترداد کالبیع بخلاف حق الشفیع لأنہ لم یوجد منہ التسلیط٣  ولہذا لا یبطل بہبة المشتر وبیعہ فکذا ببنائہ ٤ وشک یعقوب ف حفظ الروایة عن أب حنیفة رحمہ اللہ وقد نص محمد علی الاختلاف ف کتاب الشفعة فن حق الشفعة مبن علی انقطاع حق 

واپس لینے کا حق ملے گا۔ شفیع کا حق دو اعتبار سے بائع سے کمزور ہے]١[ شفیع کو حق شفعہ کے ماتحت مکان لینے کے لئے قاضی کے فیصلے کی ضرورت ہے ۔ اور بائع کو مبیع واپس لینے کے لئے قاضی کی ضرورت نہیں ہے ۔ ]٢[ شفیع کو حق شفعہ کا علم ہو تو اسی مجلس میں شفعہ کا دعوی کرے گا تو حق شفعہ ملے گا ، اور تاخیر کرے گا تو حق ساقط ہوجائے گا ۔ اور بائع کتنی ہی تاخیر کرے گا پھر بھی مبیع لینے کا حق ساقط نہیں ہوگا
ترجمہ :  ٢  امام ابو حنیفہ  کی دلیل یہ ہے کہ نئی تعمیر کرنا اور درخت لگانے سے ہمیشہ رکھنے کا ارادہ کرتے ہیں ، اور بائع کے مسلط کرنے سے ہی یہ حق حاصل ہوا ہے ، اس لئے بائع کے واپس لینے کا حق ساقط ہوجائے گا، جیسے کہ مشتری بیچ دے ، بخلاف شفیع کے ، انکی جانب سے مسلط کرنا نہیں پایا گیا ہے ۔ 
 تشریح  : امام ابو حنیفہ  کی دلیل یہ ہے کہ نئی تعمیر کرنے اور درخت لگانے کا مقصد یہ ہے کہ مشتری مبیع کو ہمیشہ رکھنا چاہتا ہے ، اور یہ حق بائع ہی نے دیا ہے اس لئے بائع کے واپس لینے کا حق ساقط ہوجائے گا ، اس کی ایک مثال دیتے ہیں کہ جیسے کہ مشتری اس احاطے کو دسروں کے ہاتھ بیچ دیتا تو بائع کے واپس لینے کا حق ساقط ہوجاتا ۔ اور شفیع پر اس لئے قیاس نہیں کیا جائے گا ، کہ انہوں نے مشتری کو نئی تعمیر کرنے یا درخت لگانے کی اجازت نہیں دی ہے اس لئے مشتری کی نئی تعمیر کرنے سے شفیع کا حق ساقط نہیں ہوگا۔
ترجمہ : ٣  اسی لئے مشتری کے ہبہ اور اس کے بیچنے سے شفیع کا حق باطل نہیں ہوتا ، اسی طرح نئی تعمیر کرنے سے شفیع کا حق باطل نہیں ہوگا ۔      
تشریح  : شفیع کا حق اگر چہ بائع سے کمزور ہے لیکن اس نے مشتری کو نئی تعمیر کرنے پر مسلط نہیں کیا ہے اس لئے اگر مشتری نے گھر کسی دوسرے کوہبہ کر دیا ، یا کسی دوسرے کے ہاتھ بیچ دیا پھر بھی اس کا حق شفعہ ختم نہیں ہوگا ، اسی طرح مشتری نے اس پر نئی تعمیر کردی ، یا درخت لگا دیا پھر بھی اس کا حق ختم نہیں ہو گا ، وہ نئی تعمیر کو توڑوا کر ، اور درخت اکھڑوا کر شفعہ کا گھر واپس لے گا۔  
ترجمہ  : ٤   حضرت امام ابو یوسف  کو امام ابو حنیفہ  سے روایت کے بارے میں شک ہوا ہے حالانکہ امام محمد نے کتاب الشفعہ میں اختلاف کی تصریح کی ہے ۔ وہ اس طرح کہ حق شفعہ کا مدار ہے نئی تعمیر کرنے سے بائع کے حق کے منقطع ہو نے پر یا نہ ہونے پر ۔ اور حق شفعہ کا ثبوت مختلف فیہ ہے ۔ 

Flag Counter