Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 8

281 - 540
(١٥٤) ولا ینقض البناء وترد الدار والغرس علی ہذا الاختلاف. ١ لہما أن حق الشفیع أضعف من حق البائع حتی یحتاج فیہ لی القضاء ویبطل بالتأخیر بخلاف حق البائع ثم أضعف الحقین لا یبطل بالبناء فأقواہما أولی٢  ولہ أن البناء والغرس مما یقصد بہ الدوام وقد حصل بتسلیط من 

بزدیک بائع کے لئے مبیع لینے کا حق ساقط ہوجائے گا ، اب وہ صرف احاطے کی بازاری قیمت مشتری سے وصول کرے ۔ 
وجہ  : (١)جس طرح مبیع کو بیچنا اور ہبہ کرنا ہمیشہ رکھنے کے لئے ہوتا ہے اسی طرح احاطے میں تعمیر کرنا  اور گھر بناناہمیشہ رکھنے کے لئے ہوتا ہے ، اس لئے اس سے بائع  کے واپس لینے کا حق ساقط ہوجائے گا۔ (٢) بائع کی رضامندی سے مشتری کا قبضہ ہوا ہے تو گویا کہ مشتری کو گھر تعمیر کرنے پر بائع نے مسلط کیا اس لئے اس کا حق ساقط ہوجائے گا ۔      
 ترجمہ : ٢   جامع صغیر میں امام ابو یوسف نے حضرت امام ابو حنیفہ  سے روایت کی ، پھر انکو روایت میں شک ہوگیا۔
تشریح  :  جامع صغیر میں ہے کہ یہ روایت حضرت ابو یوسف  نے امام ابو حنیفہ  سے کی ، لیکن بعد میں انکو شک ہوگیا کہ حضرت امام اعظم سے یہ روایت کی یا نہیں ۔نوٹ: جامع صغیر میں اس قسم کی عبارت ناچیز کو نہیں ملی ۔ 
ترجمہ : (١٥٤) صاحبین نے فرمایا کہ عمارت توڑ دی جائے گی ، اور گھر کا احاطہ بائع کی طرف واپس کیا جائے گا ۔ اور زمین میں درخت لگانا بھی اسی اختلاف پر ہے ۔
تشریح  : صاحبین  کی رائے یہ ہے کہ نئی تعمیر توڑ دی جائے گی اور زمین بائع کو واپس کی جائے گی۔ ۔اگر کسی نے زمین خریدی اور اس پر درخت لگا دیا تو بھی اسی اختلاف پر ہے ۔ یعنی امام ابوحنیفہ  کے نزدیک بائع کے واپس لینے کا حق ساقط ہوجائے گا ، اور صاحبین  کے نزدیک ساقط نہیں ہوگا ، بلکہ درخت کٹوا کر بائع زمین واپس لے گا ۔   
 وجہ  : یہاں احاطے کے ساتھ ، اور زمین کے ساتھ کسی دوسرے بندے کا حق متعلق نہیں ہوا ہے ، بلکہ مشتری کے ہاتھ میں مبیع موجود ہے ، صرف ایسا اضافہ کیا ہے جو ہمیشہ رہنے والا ہے اس لئے بائع کا حق باقی رہے گا ۔ 
ترجمہ  : ١  صاحبین  کی دلیل یہ ہے کہ شفیع کا حق بائع کے حق سے کمزور ہے ، یہی وجہ ہے کہ شفیع کو حق لینے میں قضا کی ضرورت پڑتی ہے ۔ مطالبے میں تاخیر کر نے سے حق شفعہ ختم  ہوجاتا ہے ، بر خلاف بائع کے حق کے ]نہ قاضی کی ضرورت پڑتی ہے ، اور نہ تاخیر سے  اس کا حق ختم ہوتا ہے [ پھر شفیع کا کمزور حق تعمیر کرنے سے باطل نہیں ہوتا تو بائع کا قوی حق بدرجہ اولی ساقط نہیں ہوگا ۔ 
تشریح : یہ صاحبین  کی دوسری دلیل عقلی ہے ۔ فرماتے ہیں کہ شفعہ کے دعوی کرنے والے کا حق بائع سے کمزور ہے ، پھر بھی نئی تعمیر کرنے سے ، یا درخت لگانے ساقط نہیں ہوتا تو بائع کا حق جو مضبوط ہے کیسے ساقط ہوگا !  اس لئے نئی تعمیر کے باوجود مبیع 

Flag Counter