Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 8

279 - 540
تفسخ بالأعذار ورفع الفساد عذر ولأنہا تنعقد شیئا فشیئا فیکون الرد امتناعا. (١٥٢)قال ولیس للبائع ف البیع الفاسد أن یأخذ المبیع حتی یرد الثمن١  لأن المبیع مقابل بہ فیصیر محبوسا بہ کالرہن٢  ون مات البائع فالمشتر أحق بہ حتی یستوف الثمن لأنہ یقدم علیہ فی 

حق ہوگا کہ اجرت والے کو اگلا حق نہ دے ، اور غلام بائع اول کی طرف واپس نہ کردے ۔ 
لغت : امتناع:  مثلا کسی کو گائے دینے کا وعدہ کیا لیکن پھر نہیں دیا تو یہ امتناع ہوا، اس میں دینے والے کا حق زیادہ مضبوط ہوتا ہے ، اور لینے والے کا حق کمزور ہوتا ہے۔ اس کے مقابلے میں ہے استرداد ہے: مثلا گائے کو زید کے ہاتھ میں دے دیا ، اب اس کو واپس لینا چاہتے ہیں ، یہ٫ استرداد، ہے ، اس میں قبضہ کرنے والے کا حق زیادہ ہوتا ہے اور واپس لینے والے کا حق کمزور ہوتا ہے ۔اجرت میں غلام واپس لینا امتناع ہے استرداد نہیں ہے ۔     
ترجمہ :  (١٥٢) بیع فاسد میں بائع کے لئے جائز نہیں ہے کہ مشتری سے مبیع واپس لے جب تک کہ ثمن واپس نہ کردے۔ 
ترجمہ  : ١  اس لئے کہ مبیع ثمن کے مقابل میں ہے ، اس لئے مبیع ثمن کے بدلے میں مشتری کے پاس محبوس  رہے گی ، جیسے کہ رہن  
تشریح  : بائع کو مبیع لینے کا حق تو ہے ، لیکن اگر بائع نے مشتری سے ثمن لیا ہے تو پہلے بائع مشتری کو ثمن واپس کرے پھر اپنی مبیع واپس لے ۔
وجہ : اس کی وجہ یہ ہے کہ مبیع ثمن کے مقابل میں ہے اس لئے جب تک ثمن واپس نہ کرے مبیع مشتری کے پاس محبوس رہے گی ۔اس کی ایک مثال دیتے ہیں کہ قرض کے بدلے میں گائے رہن پر رکھی تو جب تک قرض ادا نہ کرے مالک گائے واپس نہیں لے سکتا ، اسی طرح یہاں مبیع مشتری سے واپس نہیں لے سکتا۔ 
لغت : ثمن : یہاں ثمن سے مراد وہ چیز ہے جو بائع نے مشتری سے لی ہے ، چاہے غلام کی بازاری قیمت ، یا جو بائع اور مشتری کے درمیان طے ہوئی تھی ۔ 
ترجمہ  : ٢   اگر بائع مر گیا تو مبیع کا زیادہ حقدار مشتری ہے یہاں تک کہ ثمن وصول کرلیاس لئے کہ مشتری بائع کی زندگی میں مقدم تھا اس لئے بائع کے مرنے کے بعد اس کے ورثہ اور اس کے قرض خواہوں پر بھی مقدم رہے گا ، جیسے کہ راہن۔ 
تشریح  : اگر اس درمیان بائع کا انتقال ہو گیا تو یہ مبیع وراثت میں تقسیم نہیں ہوگی ، یا قرض خواہوں کو نہیں دیا جائے گا بلکہ اس کا زیادہ حقدار مشتری ہوگا ،  مبیع کی دی ہوئی قیمت لے گا ، پھر مبیع دے گا اسکے بعد یہ مبیع وراثت میں تقسیم ہوگی ۔ 
وجہ : مشتری بائع کی زندگی میں مبیع کا زیادہ حقدار تھا اس لئے اس کے مرنے کے بعد بھی زیادہ حقدار رہے گا ۔ اس کی ایک 

Flag Counter