Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 8

278 - 540
وبالبیع والہبة انقطع الاسترداد علی ما مر٤  والکتابة والرہن نظیر البیع لأنہما لازمان. لا أنہ یعود حق الاسترداد بعجز المکاتب وفک الرہن لزوال المانع. ٥ وہذا بخلاف الجارة لأنہا 

تشریح  : آزاد کرنے سے غلام زندہ ہے ، لیکن واپس غلام نہیں بنا سکتا تو گویا کہ غلام مر گیا اسلئے اسکی قیمت واجب ہوگی ۔ 
 ترجمہ  : ٣  اور بیچنے سے اور ہبہ کرنے سے واپس لینے کا حق منقطع ہوگیا جیسے کہ گزر گیا ۔ 
تشریح  : مشتری نے غلام بیچ دیا ، یا ہبہ کرکے سپرد بھی کر دیاتو اب مشتری ثانے سے واپس لینے کا حق منقطع ہوگیا ، اس لئے اب بائع اول غلام کی بازاری قیمت مشتری اول سے لے گا ، اس کی تفصیل پہلے گزر چکی ہے ۔
 ترجمہ  : ٤  مکاتب بنانا ، اور رہن پر رکھنا بیع کی طرح ہے اس لئے کہ وہ دونوں بھی لازم ہیں ، مگر یہ کہ مکاتب کے عاجز ہونے کے بعد اور رہن ختم ہونے کے بعدواپس لینے کا حق لوٹ آئے گا اس لئے کہ مانع زائل ہوگیا۔ 
تشریح  : یہ اور دو مثالیں ہیں ۔]١[ پہلی مثال یہ ہے۔ اگر مشتری نے بیع فاسد میں خریدے ہوئے غلام کو مکاتب بنا دیا تو گویا کہ غلام کو بیچ دیا اس لئے بائع اول مشتری سے غلام کی بازاری قیمت لے گا ۔اس لئے کہ مکاتب بنانے کے بعد مشتری واپس خالص غلام نہیں بنا سکے گا ۔ ہاں اگر مکاتب مال کتابت ادا کرنے سے عاجز ہوجائے ، اور خود خالص غلام بن جائے تو بائع اول کو حق ہوگا کہ بیع توڑ دے اور غلام واپس لے لے ، کیونکہ اب واپس لینے میں کوئی ممانعت نہیں ہے۔۔]٢[دوسری مثال یہ ہے کہ ۔ مشتری نے غلام کو قرضہ کے بدلے رہن پر رکھ دیا تو یہ رہن مشتری کے حق میں لازم ہوگیا ، اور غلام اس کے ہاتھ سے نکل کر قرضہ والے کے پاس چلا گیا اس لئے بائع اول واپس لینے کا حق ختم ہوگیا ، ہاں اگر قرضہ ادا کرکے غلام مشتری کے پاس واپس آگیا تو اب بائع اول کو واپس لینے کا حق ہوگا ، اس لئے کہ ممانعت ختم ہوگئی ۔ 
لغت : استرداد : رد سے مشتق ہے ، واپس لینے کا حق ۔ فک الرہن : فک کا معنی ہے چھوٹنا ، فک الرہن : رہن کا ختم ہوجانا ۔ 
 ترجمہ  : ٥  یہ اجرت کے خلاف ہے اس لئے کہ اجرت عذر سے فسخ ہوسکتی ہے اور فساد کو دور کرنا عذر ہے اس لئے اجرت توڑی جا سکتی ہے ، اور اس لئے بھی کہ اجرت تھوڑی تھوڑی کرکے منعقد ہوتی ہے تو غلام واپس لینے میں آگے والی اجرت سے رکنا ہے ۔ 
تشریح  : مشتری نے غلام کو اجرت پر رکھ دیا تو یہ اجرت توڑ کرکے غلام بائع اول کو دلوایا جائے گا ۔ 
وجہ  : اس کی دو وجہ بیان کر رہے ہیں(١) پہلی وجہ یہ ہے کہ عذر کی بنا پر اجرت توڑی جا سکتی ہے ، اور فساد کو دور کرنا قوی عذر ہے اس لئے اجرت کو توڑ کر غلام واپس کیا جائے گا ۔(٢) دوسری وجہ یہ ہے کہ اجرت تھوڑا تھوڑا کرکے منعقد ہوتی ہے اس لئے مثلا ایک گھنٹہ کرنے کے بعد آگے اجرت نہ کرے تو اجرت کا توڑنا نہیں ہوا بلکہ اگلا حق دینے سے رکنا ہوا ، اس لئے مشتری کو یہ 

Flag Counter