Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 8

271 - 540
فادة الحکم بمنزلة الہبة٩  والمیتة لیست بمال فانعدم الرکن١٠  ولو کان الخمر مثمنا فقد خرجناہ ١١ وشیء آخر وہو أن ف الخمر الواجب ہو القیمة وہ تصلح ثمنا لا مثمنا. ١٢ ثم شرط أن یکون القبض بذن البائع وہو الظاہر لا أنہ یکتف بہ دلالة کما ذا قبضہ ف مجلس 

ترجمہ  : ٩  اور مردار مال ہی نہیں ہے اس لئے بیع کا رکن ہی نہیں پایا گیا ۔ 
تشریح  :]٤[ یہ امام شافعی  کو چوتھا جواب ہے ۔ انہوںنے استدلال کیا تھا کہ مردار کی بیع کی ہو تو قبضے کے بعد بھی مشتری مالک نہیں ہوتا اسی طرح بیع فاسد میں قبضے کے بعد بھی مالک نہیں ہوگا ۔ اس کا جواب دیا جا رہا ہے کہ مردار مال ہی نہیں ہے جو بیع کا رکن ہے، اس لئے بیع ہوئی ہی نہیں اس لئے قبضے کے بعد بھی مالک نہیں ہوگا ،  اور بیع فاسد میں دونوں جانب سے مال ہوتا ہے اس لئے رکن بیع پائے جانے کی وجہ سے بیع ہوئی اس لئے قبضے کے بعد مالک ہوجائے گا۔  
ترجمہ  : ١٠  اگر شراب مبیع ہو تو اس کی تخریج پہلے گزر چکی ہے ۔ 
تشریح  : ]٥[ یہ امام شافعی  کو پانچواں جواب ہے ۔  باب البیع الفاسد ،مسئلہ نمبر ١٠٣ حاشیہ نمبر ٩ میں گزرا کہ اگر شراب مبیع ہو تو اس صورت میں بیع فاسد نہیں ہوتی بلکہ باطل ہوتی ہے ، کیونکہ شراب کی اہانت کا حکم دیا گیا ہے اور اس کے مبیع ہونے کی وجہ سے اس کی عزت ہوگی اس لئے بیع سرے سے باطل ہوگی ، اور قبضہ کرنے کے بعد بھی مشتری مالک نہیں ہوگا ، اس لئے امام شافعی  یہ استدلال کہ شراب کو درہم کے بدلے بیچنے سے قبضے کے بعد بھی مشتری مالک نہیں ہوتا ، صحیح نہیں ہے کیونکہ ہم بیع فاسد کا حکم بیان کر رہے ہیں ، اور استدلال بیع باطل سے کر رہے ، جس میں ہم بھی کہتے ہیں کہ قبضے کے بعد مالک نہیں ہوگا۔ 
لغت  : مثمنا : ثمن سے مشتق ہے ، اور مفعول بہ ہے ،مراد ہے مبیع ۔  
ترجمہ :  ١١  دوسری دلیل یہ ہے کہ شراب میں واجب اس کی قیمت ہوگی اور قیمت تو ثمن ہوتی ہے مبیع نہیں ہوتی ] تو دوثمن جمع ہونا لازم آئے گا [ 
تشریح  : ]٦[ یہ امام شافعی  کو چھٹا جواب ہے ۔ عبارت میں یہ جملہ محذوف ہے کہ دو ثمن جمع ہو جائیں گے ۔ اگر شراب کی بیع جائز قرار دیں تو ایک مسلمان آدمی شراب نہیں دے سکتا ہے ، اس لئے اس کی قیمت ہی دے گا تو دونوں جانب سے قیمت ہوجائے گی اور بیع کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا اس لئے شراب کی بیع جائز قرار نہ دی جائے ۔
لغت  : ثمنا لا مثمنا : قیمت ثمن بن سکتی ہے مبیع نہیں بن سکتی ۔۔ اس لئے دونوں طرف سے قیمت جمع ہوجائے گی۔ 
ترجمہ  : ١٢  پھر شرط یہ ہے کہ بائع کی اجازت قبضہ کیا ہو ، ظاہر بات یہی ہے ، لیکن دلالت کے طور پر اجازت ہو یہ بھی کافی ہے ، جیسے کہ عقد کی مجلس میں قبضہ کیا ہو ، استحسان کا تقاضا یہی ہے اور یہی صحیح ہے اس لئے کہ بیع کرنا ہی بائع کی جانب سے قبضے پر 

Flag Counter