Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 8

270 - 540
نعمة الملک ونما المحظور ما یجاورہ کما ف البیع وقت النداء ٦ ونما لا یثبت الملک قبل القبض ک لا یؤد لی تقریر الفساد المجاور٧  ذ ہو واجب الرفع بالاسترداد فبالامتناع عن المطالبة أولی٨  ولأن السبب قد ضعف لمکان اقترانہ بالقبیح فیشترط اعتضادہ بالقبض فی 

لغت  : المحظور : حظر سے مشتق ہے روکی ہوئی چیز ، ممنوع چیز۔یجاورہ : جار سے مشتق ہے ، جو اس کے ساتھ لگا ہوا ہے ۔  
 ترجمہ  : ٦  قبضہ سے پہلے اس لئے ملکیت ثابت نہیں ہوتی تاکہ جو ساتھ لگا ہوا فساد ہے وہ مضبوط نہ ہوجائے ۔
تشریح  :  یہاں سے حضرت امام شافعی کو ٦ جواب دئے جا رہے ہیں ، ان میں سے یہ ]١[پہلا جواب ہے ، انہوں نے فرمایا تھا کہ قبضے سے پہلے مشتری کی ملکیت نہیں ہوتی ہے اس پر قیاس کرکے قبضے کے بعد بھی ملکیت نہ ہو ، اس کا پہلا یہ جواب دیا جا رہا ہے کہ اس بیع میں فساد لگا ہوا ہے اس لئے قبضے سے پہلے ملکیت ثابت نہیں کرتے ہیں تاکہ اس فساد کو مضبوط کرنا نہ ہو ۔   
 ترجمہ  : ٧  اسلئے کہ مشتری سے مبیع واپس لیکر بیع کے فساد کو دور کرنا ضروری ہے تو مطالبہ سے رک کر دور کرنا زیادہ بہتر ہے
تشریح  : ]٢[یہ امام شافعی  کو دوسرا جواب ہے کہ فساد اتنا بڑا ہے کہ مبیع پر مشتری کاقبضہ ہو چکا ہو تب بھی اس کو واپس کروا کر فساد دور کیا جانا چاہئے اس لئے ملکیت ثابت نہ کرکے اس کا قبضہ روکا جائے یہ بدرجہ اولی بہتر ہے ، اس مصلحت کی وجہ سے قبضے سے پہلے اس کی ملکیت نہیں ہوگی ۔ 
لغت  : استرداد : رد سے مشتق ہے ، واپس کرنا ۔ امتناع عن المطالبہ : قبضہ کرنے کا جو مطالبہ ہے اسی سے روکا جائے ، اور اسکی صورت یہ ہوگی کہ مشتری کی ملکیت ہی ثابت نہ کی جائے ۔ 
ترجمہ  : ٨  اور اس لئے کہ قباحت ملنے کی وجہ سے ملکیت کا سبب کمزور ہوگیا اس لئے اس کو مضبوط کرنے کے لئے قبضہ کرے کی شرط لگائی گئی ملک کے فائدہ دینے میں ، ہبہ کے درجے میں ۔ 
تشریح : ]٣[یہ امام شافعی  کو تیسرا جواب ہے کہ بیع فاسد میں قباحت مل جانے کی وجہ سے مالک ہونے کا سبب کمزور ہوگیا اس لئے یہ شرط لگائی گئی کہ قبضہ کرکے اس کو مضبوط کیا جائے تب جا کر ملکیت ہوگی ۔ اس کی ایک مثال دیتے ہیں کہ ، ہبہ میں مثلا زید کو گائے ہبہ کی تو زید نے گائے کے بدلے میں کوئی چیز نہیں دی ہے اس لئے اس کی ملکیت کمزور ہے ، اس لئے قبضہ ہونے کے بعد گائے پر زید کی ملکیت ہوگی ، اسی طرح بیع فاسد میں مشتری کی ملکیت کمزور ہے اس لئے قبضہ ہونے کے بعد اس کی ملکیت ہوگی ۔  
لغت  : اقتران بالقبح  : قباحت کے ساتھ بیع کا مل جانا ۔اعتضاد : عضد سے مشتق ہے ، قوی کرنا ، تائید کرنا۔ افادة الحکم : حکم کا فائدہ دینے کے لئے ، یعنی ملکیت ثابت کرنے کے لئے ۔الہبة : ہبہ میں قبضے کے بعد  وہ آدمی مالک ہوتا ہے جسکو ہبہ کیا ہے ۔

Flag Counter