Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 8

265 - 540
الفرق بین الفصلین أن الحر لا یدخل تحت العقد أصلا لأنہ لیس بمال والبیع صفقة واحدة فکان القبول ف الحر شرطا للبیع ف العبد وہذا شرط فاسد٧  بخلاف النکاح لأنہ لا یبطل بالشروط الفاسدة ٨ وأما البیع ف ہؤلاء موقوف وقد دخلوا تحت العقد لقیام المالیة ٩ ولہذا ینفذ ف عبد الغیر بجازتہ وف المکاتب برضاہ ف الأصح وف المدبر بقضاء القاض وکذا فی 

 لئے کہ یہ مال نہیں ہے ، اور بیع ایک ہی ہے، اس لئے غلام میں بیع ہونے کے لئے آزاد کو بیع کے طور پر قبول کرنے کی شرط ہوگئی، اور یہ شرط فاسد ہے اس لئے دونوں کی بیع فاسد ہوجائے گی ۔
تشریح  :  غلام اور آزاد کو ایک بیع میں شامل کیا تو غلام کی بھی بیع فاسد ہے ۔ اور مدبر اور غلام کو جمع کیا تو غلام کی بیع ہوجائے گی ، اس لئے کہ دونوں میں فرق یہ ہے کہ آزاد بالکل مال نہیں ہے اس لئے اس کی بیع کسی حال میں ہوئی نہیں اور غلام کو اس کی بیع میں داخل کرنے کا مطلب یہ ہے کہ غلام کی بیع ہونے کے لئے آزاد کو مبیع کے طور پر قبول کرنے کی شرط لگائی جو شرط فاسد ہے اس لئے غلام کی بھی بیع فاسد ہوجائے گی ۔ 
ترجمہ  : ٧   بخلاف نکاح کے اس لئے کہ نکاح شرط فاسد سے فاسد نہیں ہوتا ۔ 
تشریح  : یہ صاحبین کے استدلا ل کا جواب ہے ، کہ نکاح شرط فاسد سے فاسد نہیں ہوتا اس لئے اجنبیہ اور اپنی بہن کو نکاح میں جمع کیا تو بہن کو نکاح کے طور پر قبول کرنے کی شرط سے اجنبیہ کا نکاح فاسد نہیں ہوگا، اور بیع شرط فاسد کی شرط لگانے فاسد ہوجاتی ہے اس لئے آزاد کو مبیع کے طور پر قبول کرنے کی شرط لگانے سے غلام کی بیع بھی فاسد ہوجائے گی ۔
 ترجمہ : ٨  اور ان چیزوں میں بیع موقوف رہے گی تاہم مالیت ہونے کی وجہ سے بیع میں داخل ہیں ۔ 
تشریح  : مکاتب ، مدبر اور ام ولد حقیقت میں مال ہیںاسی طرح دوسرے کا غلام بھی حقیقت میں مال ہے اس لئے شروع میں بیع میں داخل ہوجائیں گے  اس لئے خالص غلام کی بھی بیع ہوجائے گی اور بعد میں مدبر ، ام  ولد، اور مکاتب کی قیمت ساقط کی جائے گی اس لئے خالص غلام کی بیع انکے ساتھ ہوجائے گی ۔   
 ترجمہ  : ٩  اس لئے دوسرے کے غلام کی بیع اس کی اجازت منعقد ہوگی ، اور مکاتب کی بیع اس کی رضامندی سے ہوگی (صحیح روایت میں )، اور قضاء قاضی سے مدبر کی بیع درست ہے ایسے ہی ام ولد کی بیع امام ابو حنیفہ  اور امام ابو یوسف  کے نزدیک جائز ہے ۔
تشریح : یہاں سے یہ ثابت کی جا رہی ہے کہ یہ سب حقیقت میں مال ہیں ، البتہ غیر کے حق کی وجہ سے بیچنا موقوف ہوگیا۔(١)چنانچہ غیرکے غلام کی بیع اس کی اجازت ہوجائے گی (٢) مکاتب کتابت کو ساقط کردے اور بیع پر راضی ہوجائے تو 

Flag Counter