Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 8

264 - 540
والمکاتب وأم الولد کالمدبر٤  لہ الاعتبار بالفصل الأول ذ محلیة البیع منتفیة بالضافة لی الکل٥  ولہما أن الفساد بقدر المفسد فلا یتعدی لی القن کمن جمع بین الأجنبیة وأختہ ف النکاح بخلاف ما ذا لم یسم ثمن کل واحد منہما لأنہ مجہول ٦ ولأب حنیفة رحمہ اللہ وہو 

ہوگی ۔ 
وجہ  : اس کی وجہ یہ ہے کہ حنفیہ کے یہاں مدبر کی بیع نہیں ہو سکتی ، اس لئے اس کی وجہ سے خالص غلام کی بیع بھی نہیں ہوگی ، کیونکہ صفقہ ایک ہی ہے ، اسی طرح غیر کے غلام کی بیع نہیں ہو سکتی اس لئے اس کے اثر سے اپنے غلام کی بیع بھی نہیں ہوگی ۔ 
ترجمہ : ٣   جان کر بسم اللہ چھوڑ دینا مردہ کی طرح ہے ،اور مکاتب اور ام ولد مدبر کی طرح ہیں ۔ 
تشریح  : متن میں مردہ کا حکم بتایا تھا ، اب فرماتے ہیں کہ بکری ذبح کی لیکن جان کر بسم اللہ چھوڑ دیا تو اس کا حکم بھی مردہ کی طرح ہے کہ وہ بھی مال نہیں ہے ۔ دوسری بات فرماتے ہیں کہ مکاتب اور ام ولد بھی مدبر کی طرح مال نہیں ہے ۔
ترجمہ : ٤  امام زفر  نے فصل اول کا اعتبار کیا اس لئے کہ کل کی طرف نسبت کریں تو بیع کا محل منتفی ہے۔
 تشریح : یہ امام زفر  کی دلیل ہے ۔ انہوں نے مدبر کو آزاد کے حکم رکھا۔وہ فرماتے ہیں کہ صفقہ ایک ہے اور مجموعی طور پر دیکھو تو مدبر کی بیع نہیں ہوگی ، تو جس طرح آزاد کو غلام کے ساتھ جمع کرنے سے غلام کی بیع نہیں ہوتی اسی طرح مدبر کو خالص غلام کے ساتھ جمع کرنے سے بھی خالص غلام کی بیع نہیں ہوگی ۔
ترجمہ : ٥   صاحبین  کی دلیل یہ کہ مفسد کی مقدار ہی فساد آئے گا اس لئے خالص غلام کی طرف متعدی نہیں ہوگا ، جیسے اجنبی عورت اور اپنی بہن کو نکاح میں جمع کردے ۔بخلاف جبکہ ہر ایک کی قیمت الگ الگ نہ بیان کی ہو اس لئے کہ خالص غلام کی قیمت مجہول ہوجائے گی ۔
تشریح  :  صاحبین  فرماتے ہیں کہ ہر ایک کی قیمت الگ الگ بیان کی جا چکی ہے اور مدبر کچھ نہ کچھ مال بھی ہے اس لئے فساد صرف مدبر میں آئے گا  خالص غلام میں متعدی نہیں ہوگا ، اس کی ایک مثال دیتے ہیں کسی نے اجنبیہ سے اور اپنی بہن سے ایک ہی عقد میں نکاح کیا تو اپنی بہن سے نکاح نہیں ہوگا ، لیکن اجنبیہ سے نکاح ہوجائے گا، اسی طرح یہاں مدبر کی بیع نہیں ہوگی ، لیکن خالص غلام کی بیع ہوجائے گی ۔ ہاں دونوں کی قیمت الگ الگ بیان نہ ہو تو اب خالص غلام کی قیمت مجہول ہوگئی اس لئے غلام کی بیع بھی نہیں ہوگی۔
لغت :   القن : خالص غلام ۔ لم یسم : ہر ایک کی قیمت متعین نہ کی ہو ۔
ترجمہ  : ٦   امام ابو حنیفہ  کی دلیل ۔دونوں صورتوں کے درمیان میں فرق یہ ہے کہ آزاد بالکل بیع میں داخل نہیں ہوتا اس 

Flag Counter