Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 8

254 - 540
تبطل الشروط الفاسدة ٥  وکذا الوصیة لا تبطل بہ لکن یصح الاستثناء حتی یکون الحمل میراثا والجاریة وصیة لأن الوصیة أخت المیراث والمیراث یجر فیما ف البطن ٦ بخلاف ما 

ہوجاتا ہے ، اس لئے کہ یہ عقود شرط فاسد سے فاسد نہیں ہوتے ۔ 
تشریح  : یہ پانچ عقود ]١[ …ہبہ کرنا، مثلا باندی ہبہ کی اور اس کا حمل ہبہ نہیں کیا  تو یہ شرط فاسد ہے لیکن اس سے  ہبہ صحیح ہوجائے گا اور خود استثناء کرنا باطل ہوجائے گا ۔
]٢[… صدقہ کرنا۔
 ]٣[… نکاح میں باندی کو مہر رکھنا ، مثلا کہا کہ باندی کو مہر میں دیتا ہوں ، لیکن اس کا حمل نہیں دیتا ہوں تو مہر میں دینا درست ہوجائے گا اور استثناء کرنا بیکار جائے گا ۔
]٤[… خلع کرنا ،  مثلا عورت نے خلع میں شوہر کو باندی دی لیکن اس کے حمل کو نہیں دیا تو باندی خلع میں چلی جائے گی ، اور حمل کا اتثناء کرنا بیکار جائے گا ۔
]٥[ … صلح عن دم العمد: جان کر قتل کیا اب اس کی صلح میں باندی دی اور اس کے حمل کو نہیں دیا تو صلح درست ہوگی ، اور باندی چلی جائے گی اور حمل بھی جائے گا ، اور استثناء کرنا بیکار جائے گا ۔ کیونکہ یہ عقود شرط فاسد سے فاسد نہیں ہوتے ، بلکہ خود شرط بیکار جاتی ہے ۔  
ترجمہ  : ٥  ایسے ہی وصیت شرط فاسد سے فاسد نہیں ہوتی ، لیکن استثناء صحیح ہے ، یہاں تک کہ حمل میراث ہوگا ، اور باندی وصیت میں جائے گی ، اس لئے کہ وصیت میراث کی بہن ہے ، اور میراث پیٹ میں بھی جاری ہوتی ہے ]اس لئے وصیت بھی پیٹ میں جاری ہوگی [ 
تشریح  :  وصیت میں استثناء صحیح ہے ، مثلا کہا کہ باندی کو زید کے لئے وصیت کرتا ہوں اور اس کا حمل کسی کے لئے وصیت نہیں کرتا تو باندی زید کی ہوجائے گی ،اور حمل وراثت میں تقسیم ہوگا ۔ 
وجہ  : (١) اس کی وجہ یہ ہے کہ وصیت اور وراثت پیٹ میں بھی جاری ہوتی ہے اس لئے باندی کی وصیت باندی پر جاری ہوئی اور حمل کے لئے وصیت نہیں کی اس لئے وہ وراثت میں تقسیم ہوا ۔ (٢) دوسری وجہ یہ ہے کہ وصیت اور وراثت شرط فاسد سے فاسد نہیں ہوتے بلکہ شرط فاسد کی رعایت ہوتی ہے ۔اسلئے حمل کی وصیت کسی اور کے لئے کریتو اس سے وصیت فاسد نہیں ہوگی
ترجمہ  : ٦  بخلاف اگر باندی کی خدمت کی استثناء کی اس لئے کہ میراث خدمت میں جاری نہیں ہوتی ہے ۔
تشریح  :  خدمت میں وراثت اور وصیت جاری نہیں ہوتی اس لئے  اگر کسی نے وصیت کی کہ باندی زید کے لئے ہے ، اور 

Flag Counter