Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 8

252 - 540
بالدیون دون الأعیان.(١٤٠) قال ومن اشتری جاریة لا حملہا فالبیع فاسد١  والأصل أن ما لا یصح فرادہ بالعقد لا یصح استثناؤہ من العقد والحمل من ہذا القبیل وہذا لأنہ بمنزلة أطراف الحیوان لاتصالہ بہ خلقة وبیع الأصل یتناولہما فالاستثناء یکون علی خلاف الموجب فلا یصح 

تشریح : یہاں چار قسم کی چیزوں میں استثناء کا حکم ہے۔
 ]١[… بیع، اجرت،اور رہن ۔ان میں استثناء سے یہ عقود باطل ہوجاتے ہیں ۔
]٢[ …مکاتب بنانا ، اس میں ایسی شرط لگائی جو عقد کی ذات میں داخل ہو ، مثلا شراب کے بدلے میں مکاتب بنائے تو کتابت فاسد ہوگی ، اور اگر ایسی شرط لگائی جو عقد کی ذات میں داخل نہ ہو تو اس سے خود شرط باطل ہوجائے گی اور کتابت درست ہوجائے گی ۔
]٣[…  ہبہ ، صدقہ ، نکاح ، خلع ،قتل عمد پر صلح ،میں استثناء کرے توخود استثناء باطل ہوجائے گا اور یہ عقود صحیح ہوں گے۔
]٤[… وصیت میں استثناء بھی درست ہے اور وصیت کرنا بھی درست ہے ، چنانچہ اگر باندی کو کسی کے لئے وصیت کرے اور حمل کو اس سے انکار کردیاتو وصیت بھی درست ہے اور اس سے حمل کا ا ستثناء کرنا بھی درست ہے۔آگے ان چاروں قسموں کے احکام ہیں ۔ 
  صورت مسئلہ یہ ہے کہ ، باندی بیچی اور کہا کہ مگر اس کا حمل نہیں بیچتا ہوں ،اس کو بیع سے استثناء کردیا۔اسی طرح جانور بیچا لیکن اس کے حمل بیع سے استثناء کر دیا تو بیع فاسد ہوگی۔  
وجہ  :(١)بچہ جب تک پیدا نہیں ہوا ہے ماں کے عضو کی طرح جز ہے،اس لئے جب ماں کی بیع ہوگی تو عضو اور جز کی بھی بیع ہوگی ۔اس لئے یہ شرط لگانا کہ ماں کی بیع کرتا ہوں اور اس کے حمل کی بیع نہیں کرتا ہوں شرط فاسد ہے۔اس لئے بیع فاسد ہوگی (٢) حدیث میں گزرا  ۔عن جابر بن عبد اللہ قال نھی رسول اللہ ۖ ... وعن الثنیا ورخص فی العرایا ۔ (ابو داؤد شریف ، باب فی المخابرة ، ص ٤٩٤، نمبر ٣٤٠٤ ترمذی شریف ، باب ماجاء فی النھی عن الثنیا ،ص٣١٣، نمبر ١٢٩٠) اس حدیث سے معلوم ہوا کہ خلاف شریعت استثناء کرنا صحیح نہیں ہے اس سے بیع فاسد ہوگی۔ 
اصول  : بیع میں جانور سے اس کے اعضاء کو استثناء کرنا جائز نہیں ہے۔ 
نوٹ:  وراثت اور وصیت میں باندی کا حمل الگ جز شمار کیا جاتا ہے۔ 
ترجمہ  :  ١  اصل قاعدہ یہ ہے کہ جس چیز کا عقد کے ذریعہ الگ کرکے بیچنا جائز نہیں ہے عقد سے اس کا استثناء کرنا بھی صحیح نہیں ہے اور حمل اسی قبیل سے ہے ، اور اس کی وجہ یہ ہے کہ حمل جانور کے ہاتھ پاؤں کے درجے میں ہے پیدائشی طور پر اس کے 

Flag Counter