Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 8

251 - 540
یکون جارة ف بیع ولو کان لا یقابلہما یکون عارة ف بیع. وقد نہی النب علیہ الصلاة والسلام عن صفقتین ف صفقة۔  (١٣٩)قال ومن باع عینا علی أن لا یسلمہ لی رأس الشہر فالبیع فاسد ١  لأن الأجل ف المبیع العین باطل فیکون شرطا فاسدا وہذا لأن الأجل شرع ترفیہا فیلیق 

دوسرے معاملے کو گھسانے سے منع  فرمایا ہے ۔
لغت : اجارة : اجرت پر لینا ۔ عاریة : مانگ کر کسی چیز کو لینا ۔ صفقة : سودا کرنے کے لئے بائع اور مشتری کا ایک دوسرے کے ہاتھ پر مارنا، یہاں مراد ہے معاملہ کرنا۔ 
ترجمہ  : (١٣٩)کسی نے کوئی عینی چیز بیچی اس شرط پر کہ اس کو ایک مہینے میں سپرد کرے گا تو بیع فاسد ہے۔  
تشریح :  ایک ہے بیع سلم اس میں مبیع مہینوں کے بعد دی جاتی ہے لیکن یہ فوری بیع ہے۔ مبیع سامنے موجود ہے جس کو بیع عین کہتے ہیں۔اس میں جیسے ہی بیع ہوئی مشتری مبیع کا مالک بن گیا۔اس لئے اب یہ شرط لگانا کہ ایک مہینے کے بعد مبیع سپرد کریںگے شرط فاسد ہے اور بائع کا اس میں فائدہ ہے اس لئے بیع فاسد ہوگی۔
وجہ  :(١)اس حدیث میں اس کی ممانعت ہے۔  عن جابر بن عبد اللہ قال نھی رسول اللہ ۖ عن المحاقلة ... وقال آخر بیع السنین ثم اتفقوا وعن الثنیا۔  ( ابو داؤد شریف ، باب فی المخابرة، ص ١٢٧ ،نمبر ٣٤٠٤)   
لغت : عین  :  بیع سلم کے خلاف فوری بیع، اور بیع سلم میں مبیع ابھی موجود نہیں ہوتی ،مہینہ کے بعد لاکر دیتے ہیں۔ رأس الشھر :  مہینے کے شروع میں، یا ایک مینہ پر۔
ترجمہ  :  ١  اس لئے کہ مدت عین مبیع میں باطل ہے اس لئے یہ شرط فاسد ہوگی اور اس کی وجہ یہ ہے کہ مدت آسانی کے لئے مشروع ہوئی ہے اس لئے یہ دین کے لئے لائق ہے ، عینی بیع کے لائق نہیں ہے ۔
تشریح  : یہ دلیل عقلی ہے ،کہ عین مبیع میں مدت  بیکار ہے ، اس لئے ایک مہینے کے بعد دینے کی شرط باطل ہے ، اور اس کی وجہ یہ ہے کہ مہینے کی مدت اس لئے ہوتی ہے تاکہ بیع سلم میں جو مبیع موجود نہیں ہے اس کو حاصل کرکے مشتری کو دی جائے اس لئے یہ بیع سلم کے لائق ہے ، لیکن جو مبیع ابھی موجود ہے اس کے لائق نہیں ہے اس لئے یہ شرط فاسد ہے اس سے بیع فاسد ہوجائے گی ۔
لغت : ترفیھا : رفی سے مشتق ہے ، آسانی حاصل کرنے کے لئے ۔ دیون : قرض ، اس سے مراد ہے بیع سلم میں مبیع جو ابھی موجود نہیں ہوتی ہے ۔ اعیان : وہ مبیع جو ابھی سامنے موجود ہے ۔
ترجمہ  : (١٤٠)کسی نے باندی بیچی یا جانور بیچا مگر ان کا حمل تو بیع فاسد ہے۔  

Flag Counter