Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 8

246 - 540
القیاس٥  ولو کان لا یقتضیہ العقد ولا منفعة فیہ لأحد لا یفسدہ وہو الظاہر من المذہب کشرط أن لا یبیع المشتر الدابة المبیعة لأنہ انعدمت المطالبة فلا یؤد لی الربا ولا لی المنازعة. ٦ ذا ثبت ہذا فنقول ن ہذہ الشروط لا یقتضیہا العقد لأن قضیتہ الطلاق ف التصرف والتخییر لا اللزام حتما والشرط یقتض ذلک وفیہ منفعة للمعقود علیہ٧  والشافع رحمہ اللہ ون کان یخالفنا ف العتق ویقیسہ علی بیع العبد نسمة٨  فالحجة علیہ ما ذکرناہ٩ 

شرط لگائے کہ مشتری بیچے ہوئے جانور کو نہیں بیچے گا ، اس لئے کہ جانور قاضی کے پاس مطالبہ نہیں کر سکتا اس لئے یہ سود کی طرف بھی نہیں پہنچائے گا اورجھگڑے کی طرف بھی نہیں پہنچائے گا ۔ 
تشریح  :  یہ شرط لگانے کی تیسری قسم ہے ۔ایسی شرط لگائی جو عقد کا تقاضہ نہیں ہے ، لیکن اس میں بائع ، یا مشتری ، یا مبیع کا فائدہ نہیں ہے ، یا مبیع کا فائدہ ہے لیکن مبیع غلام یا باندی نہیں ہے تو ایسی شرط لگانے سے بیع فاسد نہیں ہوگی ۔ مثلا شرط لگائی کہ خریدے ہوئے جانور کو نہیں بیچو گے ۔ 
وجہ  : کیونکہ اس میں سود بھی نہیں ہے ، اور جھگڑے کی طرف بھی نہیں پہنچائے گا ۔ 
 ترجمہ  :  ٦  جب یہ اصول ثابت ہوگئے تو میں کہتا ہوں کہ عقد ان شرطوں کا تقاضہ نہیں کرتا ، اس لئے کہ بیع کا تقاضہ یہ ہے کہ تصرف کرنے میں اور اختیار کرنے میں اطلاق ہو ایک چیز کو لازم کرنا نہ ہو ، اور شرط ایک چیز کو لازم کرتی ہے اور اس میں مبیع کا فائدہ ہے ] اس لئے بیع جائز نہیں ہوگی [  
تشریح  : اوپر کے چار اصول ثابت ہونے کے بعد یہ کہتا ہوں کہ بیع کا تقاضہ یہ ہے کہ مشتری تصرف کرنے میں آزاد ہو چاہے تو غلام آزاد کرے یا نہ کرے ، اور شرط لگانے سے اس پر آزاد کرنا ، یا مدبر بنانا لازم ہوجاتا ہے جو عقد کے خلاف ہے اور اس میں غلام کا فائدہ ہے اس لئے ہم نے بنیاد کے اعتبار سے بیع جائز کی لیکن وصف کے اعتبار سے بیع فاسد کی ہے ۔  
ترجمہ  : ٧  امام شافعی  اگر چہ آزاد کے بارے میں ہماری مخالفت کرتے ہیں ،اور قیاس کرتے ہیں بیع  نسمة پر پس ان پر حجت وہ ہے جو ہم نے ذکر کیا ۔  
تشریح  : مدبر بنانے ، مکاتب بنانے اور ام ولد بنانے کی شرط پر بیچنے میں امام شافعی  ہمارے ساتھ ہیں کہ بیع فاسد ہے ، لیکن اگر آزاد کرنے کی شرط پر بیچے تو انکے یہاں جائز ہے اس بارے میں وہ ہمارے خلاف ہیں ، انکی دلیل یہ ہے کہ بیع نسمہ جائز ہے، بیع نسمة کی تفسیر اوپر گزری ۔  
 ترجمہ  :  ٨  پس ان پر حجت وہ ہے جو ہم نے ذکر کیا ۔

Flag Counter