Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 8

243 - 540
ذا ورثہما ثم ن کان خمرا یخللہا ون کان خنزیرا یسیبہ.(١٣٧)قال ومن باع عبدا علی أن یعتقہ المشتر أو یدبرہ أو یکاتبہ أو أمة علی أن یستولدہا فالبیع فاسد  ١   لأن ہذا بیع وشرط 

لغت  : امر حکمی : جو چیز خود آجائے اس کو' امر حکمی 'کہتے ہیں۔  یخلل: خل سے مشتق ہے ، سرکہ بنانا ۔  یسیب :  سائبة سے مشتق ہے ، جنگل میں چھوڑ دینا ۔ 
تشریح  : یہ صاحبین  کو جواب ہے ، انہوں نے دلیل دی تھی کہ شراب مسلمان کی ملکیت میں آجائے گی جو ناجائز ہے، اس کا جواب دیا جا رہا ہے کہ شراب ، یا سور خود بخود مسلمان کی  ملکیت میں آئی ہے اس لئے یہ ممتنع نہیں ہے، جیسے کافر باپ مسلمان ہوجائے تو اس کی ملکیت کی شراب بیٹے کی وراثت میں خود بخود آجاتی ہے جو جائز ہے اسی طرح یہاں ہوگا۔پھر اس کا طریقہ یہ ہے کہ شراب ہو تو اس کو سرکہ بنا لے اور سور ہو تو اس کو یوں ہی جنگل میں چھوڑ دے ، کیونکہ مسلمان نہ اس کو بیچ سکتا ہے اور نہ کسی کو مالک بنا سکتا ہے ۔   
 ترجمہ  : ( ١٣٧) کسی نے غلام بیچا اس شرط پر کہ مشتری اس کو آزاد کرے گایا اس کو مدبر بنائے گا یا اس کو مکاتب بنائے گا یا باندی بیچی اس شرط پر کہ اس کو ام ولد بنائے گا تو بیع فاسد ہے۔ 
ترجمہ  : ١  اس لئے کہ اس میں بیع ہے اور شرط ہے ، حالانکہ حضور ۖ نے بیع کے ساتھ شرط لگانے کو منع فرمایا ہے ۔ 
اصول  : یہ مسائل اس اصول پر ہیں کہ بیع کے ساتھ ایسی شرط لگائی جو بیع کے موافق نہیں ہے تو وہ بیع فاسد ہو جائے گی۔شرط لگانے کی چار صورتیں ہیں
 (١)… ایسی شرط جو خود بیع کے موافق ہے ،مثلا بیع اس لئے کرتا ہوں کہ مشتری کا قبضہ ہو جائے تو شرط خود بیع کا مقتضاء ہے اس لئے اس سے بیع فاسد نہیں ہوگی۔
 (٢)…  ایسی شرط لگائی جو بیع کے موافق نہیں ہے البتہ بائع کا فائدہ ہے ،مثلا اس شرط پر گھر بیچتا ہوں کہ دو ماہ تک اس میں رہوں گا۔اس صورت میں بیع فاسد ہو جائے گی۔
 (٣)…  اس شرط پر بیع کرے کہ مشتری کا فائدہ ہو مثلا اس شرط پر خریدتا ہوں کہ مجھے مزید قرض دیںگے۔اس صورت میں بیع فاسد ہو جائے گی۔
(٤)…  اور شرط کی چوتھی صورت یہ ہے کہ ایسی شرط لگائے جس میں خود مبیع کا فائدہ ہو اور مبیع غلام یا باندی ہو جو قاضی کے قضا تک پہنچ سکتا ہو ۔اس صورت میں مبیع کا فائدہ ہے اور مبیع جھگڑا کر سکتا ہے اس لئے اس صورت میں بھی بیع فاسد ہوگی۔اوپر کا مسئلہ اسی چوتھی قسم کی شرط پر متفرع ہے۔کیونکہ غلام کو آزاد کرنے،اس کو مدبر بنانے اور اس کو مکاتب بنانے میں خود مبیع کا فائدہ 

Flag Counter